جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Annual Report

پاکستان میں مالی استحکام کی نئی سمت

کراچی، 13 دسمبر 2024: ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے مالی سال 2023-24ء کے لیے اپنی چوتھی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ رپورٹ کارپوریشن کی مالی کارکردگی، عملی سرگرمیوں اور کامیابیوں کی مکمل تفصیل فراہم کرتی ہے۔

ڈی پی سی کا قیام ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ایکٹ 2016ء کے تحت عمل میں آیا اور یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے۔ اس کا مقصد کسی بینک کی دیوالیہ ہونے کی صورت میں اس کے ڈپازٹرز کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہے، بشرطیکہ اس دیوالیہ پن کی تصدیق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی جائے۔

سال 2023-24ء کی سالانہ رپورٹ میں مجموعی اور اہل ڈپازٹس کے ساتھ ساتھ بینکوں کے ڈپازٹرز کے لیے کوریج کا تناسب گراف کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ 30 جون 2024ء تک پاکستان کے شیڈول بینکوں کے ڈپازٹرز کی تعداد 79.2 ملین ہے، جن میں سے 78 ملین ڈپازٹرز ایسے ہیں جو تلافی کے اہل ہیں اور ان کے ڈپازٹس کو ڈی پی سی کی طرف سے مقرر کردہ تحفظ حاصل ہے۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ڈی پی سی کے پاس مجموعی طور پر 148 ارب روپے کا ڈپازٹ تحفظ فنڈ موجود ہے، جو اس کی توانائی کا مظہر ہے اور یہ بینکوں کے نادہندہ ہونے کی صورت میں اہل ڈپازٹرز کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کی صلاحیت کو ثابت کرتا ہے۔ اس طرح رپورٹ میں ڈی پی سی کے مالی استحکام کے فروغ میں اہم کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، رپورٹ میں ڈپازٹ تحفظ اسکیم کی اہم خصوصیات، عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے چلائی جانے والی مہمات اور ملک کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے معلوماتی سیشنز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک جامع مالی جائزہ، پانچ سالہ تقابلی تجزیے کے ساتھ ساتھ آڈیٹر کی رپورٹ اور 2023-24ء کے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

About Eisha

Check Also

JAM KAMAL KHAN

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کا عزم

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس انڈسٹری کو درپیش …

Farrukh H Sabzwari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی

کراچی، 05 نومبر 2024: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے …

IPS

مسلسل 8 فیصد شرح نمو اور اسٹریٹجک اصلاحات غربت کے خاتمے کے لیے ضروری ہیں

اسلام آباد، 23 اکتوبر: ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کو غربت اور بے روزگاری …

FBR

ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد، 20 اکتوبر 2024: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے