جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
LNG

پاکستان نے سٹیٹ آئل کمپنی آف آزربائیجان سے دوسرا ایل این جی کارگو حاصل کر لیا

اسلام آباد: وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فریم ورک معاہدے کے تحت آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی سے دوسرے ایل این جی کارگو کی کامیاب خریداری کا اعلان کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ کارگو فروری 2024 میں ڈیلیوری کیلئے مقرر ہے،پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔

جولائی 2023 میں، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور سٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان نے حکومت سے حکومت کے فریم ورک کے تحت ایک تاریخی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ توانائی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے،فریم ورک معاہدے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ سٹیٹ آئل کمپنی آف آزربائیجان پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ماہانہ ایک ایل این جی کارگو کی پیشکش کر سکتا ہے جبکہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ان پیشکشوں کو قبول کرنا پاکستان میں ایل این جی کی طلب اور تجارتی تحفظات سے مشروط ہے، ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایل این جی کی قابل اعتماد اور مسلسل فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

دسمبر 2023 میں اس معاہدے کے تحت پہلے کارگو کی کامیاب ترسیل پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ اور سٹیٹ آئل کمپنی آف آزربائیجان دونوں کے فریم ورک معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے اور شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا ثبوت ہے۔ دوسرا ایل این جی کارگو اس شراکت داری کو مزید مستحکم کرتا ہے اور موسم سرما کے مہینوں میں پاکستان کے لیے قابل اعتماد توانائی کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے