جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
UBG demands fair election

فیڈریشن کے انتخابات ڈی جی ٹی او کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

کراچی(16اکتوبر2023)یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر زبیرطفیل،چیئرمین اور سیکریٹری جنرل سندھ ریجن خالد تواب اور حنیف گوہر نے کہا ہے کہ بزنس پینل گروپ اقتدار کی ہوس میں قانونی کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں اورفیڈریشن چیمبر آف کامرس کی موجودہ قیادت ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کو روند رہی ہے ،ایف پی سی سی آئی الیکشن 2024-2025کیلئے بنایا ہوا الیکشن کمیشن متنازعہ ہے،ایف پی سی سی ائی میںڈی جی ٹی او ایڈمنسٹریٹر کی فوری تعیناتی کی جائے اورانکی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں۔

یو بی جی رہنماﺅں نے ڈاکٹر اختیار بیگ،عبدالسمیع خان،مرکزی ترجمان گلزارفیروز،ملک خدا بخش،ممتاز احمد،زاہد اقبال چوہدری،اکرام راجپوت،فرزانہ برنی اوردیگر رہنماﺅں کی موجودگی میں کراچی پریس کلب میں پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی طرف سے ایف پی سی سی آئی مینجمنٹ کے خلاف ڈی جی ٹی او کو باضابطہ شکایت درج کرائی گئی اور اس شکایت میں ایف پی سی سی آئی کی موجودہ انتظامیہ کے خلاف حالیہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران موجودہ مینجمنٹ کی جانب سے کی گئی جوڑ توڑ کارروائیوںکی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 13 اکتوبر 2023 کو کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوا، حالانکہ انجم نثار،شاہ زیب اکرم،محمد علی میاں،مرزا عبدالرحمن، سرتاج احمد خان،امجد رفیع،زکریا عثمان،خرم سعید،ثاقب فیاض مگوں،شیخ اسلم وغیرہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نہیں تھے اس کے باوجود وہ مذکورہ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں انہوں نے شرکت کی اور انہیں الیکشن کمیشن کی تشکیل میں شمار کیا گیا،ان افرادکی شرکت ڈی جی ٹی او کے احکامات کی خلاف ورزی تھی جنہوں نے حکم دیا تھا کہ اس ای سی میٹنگ میں کسی خاص مدعو اور مبصر کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

یو بی جی رہنماﺅں نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر میں موجودہ گروپ نے الیکشن کمیشن کیلئے متنازعہ حیثیت کے حامل خودساختہ 3 افراد کا نام غیرمتعلقہ افراد سے ہاتھ بلند کرکے منظور کرالیا گیا اور یہ بات ہمارے علم میں آئی کہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ سٹیشنوں پر موجود ممبران حقیقی ایگزیکٹو ممبران نہیں تھے بلکہ ایگزیکٹو کمیٹی کا حصہ ہونے کی آڑ میں بوگس ممبران کے طور پر شامل کیا گیا،ایف پی سی سی آئی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیے انتخابات کرانے کا یکطرفہ فیصلہ کیا جو کہ قائم کردہ اصولوں سے حیران کن انحراف تھا۔

صدر یو بی جی زبیرطفیل کا دعویٰ تھا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کے خاندان میں رشتہ داری کرکے فیڈریشن کی صدارت پر قبضہ کیا گیا اور موجودہ صدر اسی بنیاد پر عہدے پر فائز ہیں جبکہ انجم نثار بھی سابق آرمی چیف کی سفارش کی بنیاد پر صدر منتخب کرائے گئے تھے،سابق گورنر عمران اسماعیل نے موجودہ فیڈریشن قیادت کو غیر قانونی طور پر سپورٹ کرکے جتوایاتھا۔

خالدتواب نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے وزارت تجارت کو خط لکھ دیااور یہ مطالبہ کیا ہے کہ فیڈریشن چیمبر میں فوری ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے، ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن کو موجودہ بزنس پینل گروپ کی خرد برد سے متعلق تفصیلات بھیج دی ہیں۔حنیف گوہر نے بتایا کہ براہ راست انتخابی طریقہ کار کے ذریعے الیکشن کمیشن کی تشکیل کا اشارہ میٹنگ نوٹس، ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ (ToA)، ٹریڈ آرگنائزیشنز رولز (ToR)، یا ایف پی سی سی آئی کے آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن میں نہیں دیا گیا۔

براہ راست انتخابی طریقہ کار کے ذریعے الیکشن کمیشن کی تشکیل طے شدہ طریقہ کار سے متصادم ہے، جیسا کہ عام طور پر، اس کی تشکیل انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کی باہمی رضامندی پر ہوتی ہے،الیکشن کمیشن کی تشکیل ہینڈ شو کے ذریعے کی گئی تھی، یہ ایک ایسا طریقہ کار تھا جس نے اراکین کے درمیان اہم شکوک و شبہات کو جنم دیا جبکہ اس فیصلے کے جواب میں ممبران کے اعتراضات کو ایف پی سی سی آئی کی انتظامیہ نے مسترد کر دیا۔

حنیف گوہر نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں انجم نثار ،عرفان اقبال شیخ ، عاصم غنی عثمان ، ناصر حیات مگوں مسلسل قانون کی خلاف ورزی کرتے رہے،موجودہ انتظامیہ کی طرف سے سال2024-2025 کے لیے تجویز کردہ الیکشن کمیشن کے اراکین نے تعصب کا مظاہرہ کیا، جیسا کہ پچھلے انتخابات میں ہوتا رہا ہے اور اس کے ثبوت موجود ہیں، ان کے بہت سے فیصلوں کا مقابلہ ڈی جی ٹی او آفس میں ہوا، اور ان فیصلوں میں سے بڑی تعداد کو بعد میں ڈی جی ٹی او اور معزز ہائی کورٹس دونوں نے الٹ دیا، یہ کیس ابھی تک ڈی جی ٹی او آفس میں زیر التوا ہیں۔

یو بی جی رہنماو ¿ں نے مزید کہا کہ مندرجہ بالا کی روشنی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ایف پی سی سی آئی کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے جعلی الیکشن کمیشن کی تشکیل کو روکنے کے لیے ڈی جی ٹی او سے مداخلت کی درخواست کی ہے، ہم یہ تجویز کرتے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات ڈی جی ٹی او ٹیم کی براہ راست نگرانی میں کرائے جائیں۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے