اسلام آباد، 19 اکتوبر 2024: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیکٹیکل پسٹل شوٹنگ مقابلہ 2024 میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں 47 پیشہ ور شوٹرز نے شرکت کی، جہاں پسٹل کیٹیگری میں پہلی پوزیشن نعمان علی اور تیسری خرم عدیل کے نام رہی۔
ایس ایم جی کیٹیگری میں عرفان جان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ خوشاب خان دوسرے اور زاہد اقبال تیسرے نمبر پر رہے۔ جام کمال خان نہ صرف مقابلے میں شریک ہوئے بلکہ مہمان خصوصی کے طور پر بھی تقریب کی زینت بنے۔
پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور میڈلز ڈی آئی جی عنایت علی نے تقسیم کیے، جبکہ جام کمال خان کی جانب سے ایوارڈ ان کے بیٹے، پرنس جام محمد خان نے وصول کیا۔ جام کمال نے کہا کہ حکومت صحت مند سرگرمیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے، جب کہ ڈی آئی جی عنایت علی نے ایسے مقابلوں کو معاشرتی توانائی کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔