جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Fly Jinnah

فلائی جناح کا بکنگ ادائیگی کیلئے ون لنک کے ساتھ اشتراک

کراچی: پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے مسافروں کیلئے پروازوں کی با آسانی بکنگ کی ادائیگی کیلئے ون لنک کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ جس کے تحت مسافروں کے پاس ادائیگی کے عمل کو مکمل کرکے اپنی بکنگ کی تصدیق کیلئے ایک مخصوص وقت کی سہولت دستیاب ہوگی۔

پاکستان کے سب سے بڑے پیمنٹ گیٹ وے اور سوئچ سسٹم ون لنک کی بدولت صارف اب کسی بھی بینک کو ‫استعمال کرتے ہوئے اپنے فون یا لیپ ٹاپ سے بکنگ کی ادائیگی کو با آسانی مکمل کرسکیں گے جس کے بعد بذات خود فلائی جناح کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس اشتراک کا بنیادی مقصد فلائی جناح کے صارفین کو بکنگ کے بہترین تجربہ کی فراہمی ہے۔صارفین کیلئے دستیاب ادائیگی کے چینلز کی سہولت اس اشتراک کو ممتاز بناتی ہے۔اس سہولت کے تحت کسی بھی بینک کی شاخ یا ون لنک کے وسیع نیٹ ورک سے منسلک اے ٹی ایم کے ذریعہ ادائیگیاں کی جاسکتی ہیں۔ اسکیعلاوہ صارف اپنے بینک کی ویب سائٹ یا ون لنک کے ساتھ مربوط موبائل ایپ کے ذریعہ بھی تیزی کے ساتھ ادائیگی کے عمل کو مکمل کرسکتے ہیں۔ادائیگی کے اختیارا ت کی یہ سہولت مسافروں کو اپنی ترجیحات کے مطابق ادائیگی کے طریقہ کار کے انتخاب میں مدد فراہم کرے گی۔

صارفین کو مطمئن کرنا فلائی جناح کی اولین ترجیح ہے جو صرف بکنگ تک محدود نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ایئر لائن کی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ابھی حال ہی میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے) کی جانب سے پروازوں کی بروقت روانگی کیلئے بھی ایئر لائن کو اول درجے پر فائز گیا ہے۔

فلائی جناح کا ون لنک کے ساتھ اشتراک سفری تجربہ میں بہترین اضافہ کی ایک واضح مثال ہے جسکا مقصد مسافروں کو بے حد آسانی کے ساتھ سفر کے منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے