کراچی : بینک دولت پاکستان کی جانب سے چار بینکوں کے خلاف تقریبا 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
بینک دولت پاکستان نے بینکوں کو مسلسل اپنے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے لیکن بینکوں کی جانب سے مستقل مرکزی بینک کے احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک نہ صرف بینکوں کی مانیٹرنگ کرتا ہے بلکہ ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کرتا ہے ۔
ستمبر 2023 کو ہونے والی رواں مالی سال کی تیسری ششماہی کے دوران بینک دولت پاکستان نے چار بینکوں بشمول جے ایس بینک ، تھع بینک آف پنجاب ، الائیڈ بینک لمیٹیڈ اور یونائٹیڈ بینک لمیٹیڈ پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں ۔
اان چاروں بینکوں پر جرمانے فارن ایکسچینج ،کسٹمر ریلیشن اور اپنے گاہک کو جانیں جیسے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے بینک دولت پاکستان نے سب سے زیادہ جرمانہ یونائٹڈ بینک اف پاکستان پردو کروڑ 65 لاکھ روپے عائد کیا ہے یہ جرمانہ فارن ایکسچینج اور جنرل بینکنگ اپریشن کے قوانیں کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے ۔
مرکزی بینک نےیونائٹڈ بینک کو یہ بھی ہدایت جاری کیے ہیں جو کہ کہ وہ اپنے انٹرنل کنٹرول کے کو مضبوط بنائیں اور اسٹیٹ بینک کی ریگولیٹری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
بینک دولت پاکستان نے دا بینک اف پنجاب پر دو کروڑ 15 لاکھ روپے کاجرمانہ عائد کیا ہے یہ جرمانہ جنرل بینکنگ آپریشن کے قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے مرکزی بینک نے بینک اف پنجاب کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انٹرنل سسٹم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قوانین پر سختی سے عمل کریں ۔
مرکزی بینک کی جانب سے جے ایس بینک لمیٹیڈ ایک کروڑ 85 لاکھ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے جے ایس بینک پر یہ جرمانہ ا کسٹمر ڈیو ڈیلیجینس،اہنے گاہک کو جانئے اور فارن ایکسچینج کے ساتھ ساتھ جنرل بینکنگ آپریشن کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے اسٹیٹ بینک نے جی ایس بینک کو بھی ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کے قوانین پر سختی سے عمل کرے اور اپنے انٹرنل سسٹم کو مضبوط بنائیں ۔
چوتھے نمبر پر بینک دولت پاکستان نے الائڈ بینک اف پاکستان پر ایک کروڑ 65 لاکھ 78 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اسٹیٹ بینک نے یہ جرمانہ جنرل بینکنگ آپریشن کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے اسٹیٹ بینک نے الائیڈ بینک کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اندرونی معملات کو بہتر بنائے اور اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اسٹیٹ بینک کے قوانین کے خلاف ورزی نہ کریں۔