کراچی: ملک کی ممتاز بیوٹیشن اسپاٹ لائٹ سیلون کی ڈائریکٹر اسماء ناز نے کہا ہے کہ میک اپ خواتین کے حسن میں اضافے کا بہترین ذریعہ ہے۔ برائڈل اور نیچرل ہربل کاسمیٹک کے استعمال کو ترجیح دینی چاہئے۔ ملک میں بیروزگاری کا عفریت ہے۔ اس تناظر میں خواتین کو روزگار کے ذرائع میں اضافے کیلئے شارٹ اور لانگ بیوٹیشن کورسز کروائے جاتے ہیں۔ سینکڑوں خواتین اب تک برسرروزگار ہیں اور اپنے ہنر کے ذریعے اپنے گھروں کی کفالت کررہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیاں اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف بیوٹیشن کے کورسز بھی کریں جس سے ان کے اپنے اخراجات اٹھانے میں مدد ملے گی۔ اسماء ناز نے مزید بتایا کہ میں 20 سال سے بیوٹیشن کے شعبہ سے وابستہ ہوں اور کئی فیشن شوز میں ماڈلز کے آرائش و زیبائش کے فرائض انجام دے چکی ہوں۔ SRF-13-14 میں بھی آرگنائزر ضیاء ظفر کے ساتھ بطور بیک اسٹیج میک اپ آرٹس کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاسمیٹک کی اشیاء پر ڈیوٹی وٹیکسز میں اضافے سے بیوٹیشن کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ حکومت کاسمیٹک اشیاء پر ڈیوٹی و ٹیکسز میں اضافہ واپس لے۔