جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Onion

پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے کم از کم برآمدی قیمت میں اضافہ

کراچی: ملک میں پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 1200 ڈالر فی ٹن کر دی گئی۔وزارت تجارت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 750 ڈالر سے بڑھا کر 1200 ڈالر کر دی گئی ہے۔برآمد کنندگان کو پیاز کی ادائیگی پیشگی لاناہوگی اور نوٹیفکیشن کا اطلاق اس سلسلے میں آئندہ فیصلے تک برقرار رہے گا۔

پیاز کی برآمدی قیمت کو روپے میں منتقل کریں تو پیاز کی کم از کم فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھا کر تقریبا 340 روپے کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی کے مطابق بھارت کے پیاز برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سے پیاز کی برآمد بڑھ گئی تھی جس سے مقامی سطح پر پیاز کا بھا 250 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔پیاز کی برآمدی قیمت بڑھانے اور پیشگی رقم لانے کی شرط سے مقامی سطح پر قیمت کم ہوگی۔

اس دوران پیاز کی مقامی طلب ورسد پر نظر رکھی جائے گی اور ضرورت کے مطابق پیاز کی برآمدی قیمت کو تبدیل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بازاروں میں پیاز کے سرکاری نرخوں پر انتظامیہ عمل درآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے، فی کلو پیاز کا سرکاری ریٹ 175 روپے ہے جب کہ دکانوں میں 230 سے 250 میں فروخت ہو رہی ہے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے