جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Till

پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 112 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ

بیجنگ: پاکستان کی سال 2023 کے دوران چین کو تل کے بیج کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ اس غیر معمولی اضافہ نے پاکستان کو عالمی تل کے بیج کی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر کھڑا کیا ہے، چینی صارفین تیزی سے پاکستانی تل کے معیار اور ذائقے کو اپنا رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق غلام قادر نے کہا کہ جنوری سے نومبر 2023 کے دوران پاکستان کی جانب سے چین کو تل کے بیج کی برآمدات 250.85 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 117.85 ملین ڈالر تھی۔

اس میں 112 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان نے 2022 میں چین کو تل کے بیجوں کی برآمد 128.44 ملین ڈالر تھی جبکہ 2021 میں یہ 120.44 ملین ڈالر تھی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان نے جنوری سے نومبر 2023 تک چین کو 143,527.875 ٹن تل کے بیج برآمد کیے جبکہ 2022 میں یہ 84,985.321 ٹن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے 2021 میں 92,516.55 ٹن گندم درآمد کی اور یہ پاکستان سے تل کی برآمد کے لئے اہم مقامات میں سے ایک تھا۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے