کراچی۔ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات میں آئندہ چار سالہ مدّت کیلئے آصف عظیم صدر اور نسیم خان بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے کراچی جیمخانہ میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں جنرل باڈی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سےّدوسیم ہاشمی نے کامیاب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے احمد علی راجپوت نے بحیثیت مبصّر شرکت کی منتخب ہونے والے دیگر عہدیداران میں پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ سینئیر نائب صدر، یاسمین حیدرچیئرپرسن، فرح سعید،تہمینہ آصف، ڈاکٹر حنا جمشیدخان، شاہد شنواری اور مزمل حسین نائب صدور کامیاب قرار پائے جوائنٹ سیکریٹری کیلئے فرحان راشد، سیکریٹری فنانس محمد ذیشان مرچنٹ،مراد حسین ایسوسی ایٹ سیکریٹری، شاہد آفتاب چیئرمین امپائرنگ، عاصم خان چیئرمین کوچنگ اور فراز اعجاز چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ محمد ناصر، احمد یار خان، علی حیدر اور رئیسہ فرحان کاانتخاب ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے طور پرہوا اس موقع پر ہاؤس نے گذشتہ اجلاس کے منٹس اورآئندہ سال کے کیلنڈر کی منظوری دی اس کے علاوہ ممبران نے ا نٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے یونیورسل گڈگورننس کے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد،ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی نئی اصلاحات کی انجام دہی سمیت دیگر اہم امور کے سلسلے میں فیڈریشن کے آئین میں ترامیم کیلئے غوروخوص کی متفقہ طور پرمنظوری دی اور فیڈریشن کے صدر کو اختیار دیا کہ وہ اس ضمن میں کمیٹی کی تشکیل کریں نومنتخب صدر آصف عظیم ودیگر عہدیداران نے فیڈریشن کے سابق صدر حیدر خان لہری کی سافٹ بال کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے کی گئی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔