جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Dawlance:

ڈاؤلینس نے صارفین کے لیے اپنے 400 ویں ٹچ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا

لاہور،11 اکتوبر، 2023: اعلیٰ ترین معیار کی خدمات فراہم کرنے کے عزم کے تسلسل میں، پاکستانی ہوم اپلائنسز کی صنعت میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے معروف ادارے ڈاؤلینس نے اپنے لاہورسروس سینٹرمیں 400ویں ٹچ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ ڈاؤلینس کے ملک بھرمیں کسٹمر سروس کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی توسیع میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

اس موقع پر ڈاؤلینس کی سینئر مینجمنٹ اورانڈسٹری کے دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے، جنہوں نے بے مثال سہولت فراہم کرنے اور خدمات کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے کمپنی کی کوششوں کو سراہا۔ ڈاؤلینس نے جدید ترین آلات، عمدہ لے آؤٹ، دلکش سجاوٹ اور بہترین بصری ڈیزائن کے ساتھ ایک ملک گیر نیٹ ورک قائم کیا ہے جس کے ٹچ پوائنٹس تمام بڑے شہروں میں موجود ہیں۔صارفین سسٹین ایبل مستقبل کے لیے بجلی کی 50 فیصد سے زیادہ بچت کے ساتھ مکمل اور قابل اعتماد ہونے کا وعدہ کرتے ہوئے ڈاؤلینس کی جدید مصنوعات کی مکمل رینج کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب عمر احسن خان نے کہا:”ہمارے لیے آسان رسائی، وسیع ترپہنچ اوراعلیٰ درجے کی کسٹمر کیئر کا وعد ہ کرنا ایک خوشگوار لمحہ ہے۔ ڈاؤلینس میں کی جانے والی خاطر خواہ سرمایہ کاری ہماری بین الاقوامی صدر کمپنی، آرچلک (Arçelik) کے ترقی پسند ویژن کی بھی عکاسی کرتی ہے جو ترکیہ میں قائم یورپ کا دوسرا سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے۔بہترین کارکردگی اور بعد از فروخت سروس پر ہماری خصوصی توجہ کی بدولت، ڈاولینس ہمیشہ صارفین کی توقعات اوران کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔“

ڈاؤلینس کے گھریلو آلات کی مکمل رینج میں ریفریجریٹرز، ڈیپ فریزرز، واشنگ مشینیں، ڈش واشرز، کوکنگ رینج اور کچن کے چھوٹے آلات شامل ہیں جن میں، ترقی یافتہ دنیا کی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ حالیہ برسوں میں ڈاؤلینس اپنی معیاری مصنوعات کودیگر ممالک کو برآمد کرنے پر بھی توجہ مرکوزکررہا ہے۔

سنہ 2016ء میں،ڈاؤلینس کے حصول کے بعد سے، آرچلک اب تک ڈاؤلینس میں 36 ملین یورو سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر چکا ہے تاکہ تحقیق اور ترقی کے ذریعے مصنوعات کی پیداوار اور معیار کو زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔ اس ترقی پسند ادارے کے تمام ملازمین، ہر سطح پر، عالمی معیارات اور بہترین طریقوں پر عمل کو یقینی بنانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے