ریاض: سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان گذشتہ سال مکمل سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیڈریشن آف سعودی چیمبرز آف کامرس نے سعودی-کینیڈین بزنس کونسل بنانے کے لیے کینیڈین فریق کے ساتھ ایک مشترکہ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔