جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
AKU

ہیٹ ایمرجنسی آگاہی اور ٹریٹمنٹ کا اجلاس

کراچی5 اگست، 2024: آغا خان یونیورسٹی میں سینٹر آف ایکسیلینس فار ٹراما اینڈ ایمرجنسی نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے اپنے پراجیکٹ ‘ہیٹ ایمرجنسی آگاہی اور ٹریٹمنٹ’ کے تحت اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلایا۔ ای ایل آر ایچ اے کی جانب سے فنڈ کیے گئے، اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں شدید گرمی کے واقعات کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عوامی آگاہی، علاج کی حکمت عملیوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک جامع ہیٹ پلان مرتب کرنا ہے۔

اجلاس میں سندھ بھر کے مختلف اضلاع سے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سمیت اعلیٰ سطح کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا میں پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ(محکمہ موسمیات) کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز امداد حسین صدیقی اور ریسکیو 1122 اور سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کے نمائندے موجود تھے۔ ان اہم شرکا کی موجودگی خطے میں گرمی کی لہروں سے نمٹنے کے لیے ایک متفقہ نقطہ نظر کی فوری ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

سینٹر آف ایکسیلینس فار ٹراما اینڈ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید رزاق نے کہا کہ شدید گرمی بالخصوص پاکستان کے شہروں کے لیے صحت عامہ کا تیزی سے بڑھتا ہوا بحران ہے۔ اس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے شہروں کو اچھی طرح سے متعین محرکات کے ساتھ واضح ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔ ہم اس طرح کے منصوبوں کو تیار کرنے کے لیے ضروری تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ اشتراک کے منتظر ہیں۔

اس موقع پر ایک زیادہ موثر اور ادارہ جاتی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اضلاع میں ہیٹ ویو کے انتظام پر بہتر کوآرڈینیشن اور سرکاری محکموں اور غیر منافع بخش تنظیموں کے درمیان ایک موثر مواصلاتی مہم شروع کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر اتفاق رائے پایا گیا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ملاقاتوں پر اتفاق کیا اور سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کے لیے ہیٹ ویو مینجمنٹ پلان کے حق میں تھے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ ہمیں گرمی کی لہروں کے رجحان کے ساتھ ساتھ یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیسے پیدا ہوتی ہیں۔ یہ صرف دن کا درجہ حرارت ہی نہیں ہے جو ہیٹ ویو الرٹ کو متحرک رکھتا ہے بلکہ ہیٹ ویوز مختلف عوامل سے پیدا ہونے والے پیچیدہ محرکات ہیں۔ جامع تفہیم اور ہیٹ ویو کے موثر انتظام اور بروقت الرٹس کے لیے ان عناصر کی نگرانی بہت ضروری ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں آپریشنز کے ڈائریکٹر امداد حسین صدیقی نے مزید کہا کہ آغا خان یونیورسٹی نے ایک بہت اہم موضوع پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے جمع کرنے کا شاندار اقدام اٹھایا اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

گرانٹ کے حصے کے طور پر سینٹر آف ایکسی لینس فار ٹراما اینڈ ایمرجنسی نے گرمی کی ہنگامی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے بارے میں ایک متحرک آگاہی ویڈیو تیار کی ہے جسے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے عوام میں آگاہی بیدار کرنے کے لیے پھیلایا جا رہا ہے۔

About admin

Check Also

Heatstroke

پاکستان میں ہر سال 3.5 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں

کراچی، 07 نومبر 2024: ماہرین فالج نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً …

Breast Cancer

ایشیا میں بریسٹ کینسر کی شرح میں پاکستان سب سے آگےہے

کراچی، 29 اکتوبر 2024: کو ڈاؤ میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک اہم سمپوزیم میں پرنسپل …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

Security

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی سیشن کا انعقاد

کراچی،10اکتوبر 2024: سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے