کراچی، 20 اکتوبر 2024: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس گروپ کی سال 2024 کی مارک شیٹس 22 اکتوبر سے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قائم مقام ناظم امتحانات، ظہیر الدین بھٹو کے مطابق، اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اتھارٹی لیٹر، شناختی کارڈ اور آفس کارڈ کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بورڈ سے مارک شیٹ وصول کر سکیں گے۔
مارک شیٹس مختلف علاقوں کے لئے مخصوص تاریخوں پر تقسیم کی جائیں گی، جیسے 22 اکتوبر کو نیو کراچی اور نارتھ ناظم آباد، جبکہ 25 اکتوبر کو صدر، لیاری اور دیگر علاقوں کے اسکول سربراہان مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔
اسکروٹنی فارم 25 اکتوبر سے 25 نومبر 2024 تک بورڈ سے الحاق شدہ بینکوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔