جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
EMIRATES

ایمریٹس کی پائیدار ایوی ایشن فیول کے ساتھ نمائشی پرواز

دوبئی: ایمریٹس ایئرلائن اپنے اے 380جہاز کیلئے 100 فیصد پائیدار ایوی ایشن فیول (ایس اے ایف) سے نمائشی پرواز سرانجام دینے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی ہے۔ اس پرواز نے آج کیپٹن خالد بن سلطان اور کیپٹن فلپ لومبٹ کی سربراہی میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری جس میں چار انجنوں میں سے ایک انجن 100 فیصد ایس اے ایف فیول پر چلا، جو جیٹ ایندھن کی تکنیکی اور کیمیائی ضروریات سے مطابقت رکھنے والے ڈراپ ان متبادل کے طور پر اپنی صلاحیت کے اظہار میں مدد کرتا ہے، اور یہ جیٹ فیول کا زیادہ پائیدار متبادل بھی ہے۔ یہ فیول روایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں کاربن کا اخراج *85 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

ایمریٹس اے 380کی نمائشی پرواز ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دبئی میں ایوی ایشن کی صنعت، بین الاقوامی تنظیمیں، ریگولیٹری ادارے اور پالیسی فیصلے کرنے والے اعلیٰ سطح کے عہدیدار تیسری بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کانفرنس برائے ہوا بازی اور متبادل ایندھن  کے لیے دبئی میں اکھٹے ہیں۔ اس حوالے سے ایئربس، انجن الائنس، پریٹ اینڈ وائٹنی، نیسٹے، وائرنٹ اور ای این او سی کے خصوصی شراکت دار اس پرواز کے لئے ٹیسٹنگ، تکنیکی جائزوں اور اعداد و شمار کے تجزیوں پر کام کر رہے ہیں۔

آج کی اس پرواز میں استعمال ہونے والے 100 فیصد ڈراپ ان ایس اے ایف میں قابل تجدید مہک شامل ہیں جس میں روایتی جیٹ فیول جیسی کافی خصوصیات ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اے 380طیارے پر اس فیول کو استعمال کیا گیا ہے، جس سے طیارے کے موجودہ سسٹم میں مکمل مطابقت کی امید ہے۔ اس پرواز میں چار ٹن ایس اے ایف فیول شامل تھا، جو نیسٹے کے فراہم کردہ (ہائیڈرو پروسیسڈ ایسٹر اور فیٹی ایسڈ سنتھیٹک پیرافینک کیروسین) اور وائرنٹ کے فراہم کردہ ایچ ڈی او-ایس اے کے (ہائیڈرو ڈی آکسیجنیٹڈ مصنوعی خوشبودار مٹی کا تیل) پر مشتمل تھا۔ ایناک (ای این او سی) نے ایچ ای ایف اے-ایس پی کے پر مشتمل صاف ستھرے ایس اے ایف کو محفوظ بنانے میں مدد کی، اور نمائش سے قبل دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنی سہولت گاہ میں پائیدار ایوی ایشن کیروسین (ایس اے کے) سے ملایا اور اسے ہوائی جہاز میں استعمال کیا۔

ایک انجن، الائنس جی پی 7200 انجن میں 100 فیصد ایس اے ایف فیول استعمال کیا گیا جبکہ دیگر تین انجنوں میں روایتی جیٹ فیول استعمال کیا گیا۔ اسی طرح، پریٹ اینڈ وائٹنی کینیڈا کا پی ڈبلیو 980 معاون پاور یونٹ (اے پی یو) بھی 100 فیصد ایس اے ایف پر چلایا گیا۔

گزشتہ ہفتے، 100 فیصد ایس اے ایف فیول کا استعمال کرتے ہوئے ایک اے 380انجن، الائنس جی پی 7200 انجن کے لیے خصوصی ٹیسٹنگ کی گئی تھی، جس کا مقصد انجن کی کارکردگی کو متاثر کئے بغیر یا کسی تبدیلی کی ضرورت کے بغیر خصوصی 100 فیصد ڈراپ ان ایس اے ایف فیول پر چلانے کی صلاحیت کی توثیق کرنا تھا۔ اس حوالے سے دبئی کے جدید ترین ایمریٹس انجینئرنگ سینٹر میں گراؤنڈ انجن کی آزمائش کی گئی۔

ایمریٹس ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل الرضا نے کہا، ”ایمریٹس دنیا کی پہلی مسافر ایئرلائن ہے جس نے اے 380 جہاز کو 100 فیصد ڈراپ ان ایس اے ایف فیول کے ساتھ چلایا ہے جس کے چار عدد الائنس جی پی 7200 انجنوں میں سے ایک انجن اسی فیول پر مشتمل تھا۔ یہ ایمریٹس اور ہمارے شراکت داروں کے لئے ایک اور قابل فخر لمحہ ہے، کیونکہ ہم نے ایس اے ایف فیول کے اعلی ارتکاز پر مبنی تحقیق اور آزمائش کے ساتھ اپنے عزائم کو عملی جامہ پہنایا جس کی بدولت ایوی ایشن صنعت میں 100 فیصد ایس اے ایف فیول کے ساتھ پرواز کی قبولیت ممکن ہو۔ اے 380جہاز کے انجنوں میں سے ایک ٓانجن میں ایس اے ایف فیول کے استعمال کی توثیق ایک اور اہم قدم ہے،، یہ چار انجنوں کے ساتھ ایک چوڑی جسامت والا طیارہ ہے۔ عالمی سطح پر جیٹ فیول کے متبادل کم کاربن اخراج والے ایندھن کی طلب بدستور موجود ہے، اور ایس اے ایف فیول کو کمرشلائز کرنے اور اسکی دستیابی کے لئے پروڈیوسرز اور سپلائرز کا کام آنے والے سالوں میں اہم ہوگا تاکہ ایمریٹس کو اس وسیع صنعت میں کاربن کے اخراج میں کمی کے لئے اپنے سفر کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے۔”

رواں سال کے اوائل میں ایمریٹس نے جی ای 90 سے چلنے والے بوئنگ 777-300 ای آر طیارے پر خطے میں پہلی 100 فیصد ایس اے ایف فیول سے چلنے والی نمائشی پرواز کامیابی سے مکمل سرانجام دی۔

گزشتہ ماہ شیل ایوی ایشن کی جانب سے فراہم کردہ ایس اے ایف فیول سے چلنے والی ایمریٹس کی پہلی پرواز نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ایکس بی) سے اڑان بھری۔ شیل نے دبئی میں ایئرلائن کے مرکز میں استعمال کے لئے 315000گیلن خصوصی ایس اے ایف فیول فراہم کیا۔

ایئر لائن نے حال ہی میں ایمسٹرڈیم شیفول اور سنگاپور چنگی ایئرپورٹس سے روانہ ہونے والی پروازوں کے لئے 2024 اور 2025 میں 3 ملین گیلن سے زیادہ خصوصی ایس اے ایف فیول کی فراہمی کے سلسلے میں نیسٹے کے ساتھ اپنی شراکت داری میں توسیع کی ہے۔

ایمریٹس فی الحال ناروے اور فرانس میں ایس اے ایف فیول کیلئے کام کررہا ہے اور سپلائی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ مختلف ہوائی اڈوں پر ایس اے ایف فیول کے استعمال کے مواقع کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایمریٹس ایس اے ایف فیول کی پیداوار اور فراہمی کو بڑھانے میں معاونت کے لئے جاری اسٹیک ہولڈرز سے مصروفیات کے ساتھ ساتھ انڈسٹری اور متحدہ عرب امارات حکومت کے ورکنگ گروپوں کے ساتھ اشتراک کرتا ہے۔ گزشتہ سال، متحدہ عرب امارات جی سی اے اے کے ساتھ مل کر ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر اور ورلڈ اکنامک فورم کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے پاور ٹو لیکوئڈ (پی ٹی ایل) فیول روڈ میپ کی تیاری میں اپنا کردار ادا کیا، اور وہ جنوری 2023 میں وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر اور جی سی اے اے کی طرف سے شروع کردہ متحدہ عرب امارات کے قومی پائیدار ایوی ایشن فیول روڈ میپ میں فعال شراکت دار رہا۔

About admin

Check Also

Ethiopia

ایتھوپیا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے جو روایتی فیول گاڑیوں پر پابندی عائد کرے گا

ایتھوپیا، 06 نومبر 2024: ایتھوپیا کی حکومت نے عالمی سطح پر ماحولیات کی حفاظت اور …

Aramco

آرامکو نے پاکستان میں اپنا دوسرا فلنگ اسٹیشن اسلام آباد میں کھول دیا

اسلام آباد، 05 نومبر 2024: دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی سعودی آرامکو نے …

International

پاکستان اور ازبکستان کے اقتصادی تعلقات میں نیا باب

تاشقند, 4 نومبر 2024: تاشقند نے اس سال پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون …

China

چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی محقق ملکی زراعت میں تبدیلی کا خواہاں

لان ژو (شِنہوا)، یکم نومبر 2024: گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کے ژانگ یے پانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے