شنگھائی، (شِنہوا), 23 اکتوبر 2024: نیو ڈیویلپمنٹ بینک (این ڈی بی) کی صدر دلما روسیف نے کہا ہے کہ برکس ممالک، جو برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہیں، طاقتور معیشتیں ہیں جن میں ترقی کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ "جی ڈی پی کے اعتبار سے، برکس ممالک پہلے ہی جی 7 سے آگے نکل چکے ہیں۔”
روسیف نے مزید کہا کہ برکس ممالک نے ابھرتے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے مناسب طریقہ کار کی ضرورت محسوس کی ہے، اسی لئے نیو ڈیویلپمنٹ بینک قائم کیا گیا۔ یہ بینک بنیادی ڈھانچے، سماجی ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی، اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے کام کر رہا ہے۔