جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Governor SBP unveils Strategic Plan for

گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹریٹجک پلان برائے 2023 ء تا 2028ء جاری کردیا

کراچی: بینک دولت پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے جمعہ کو کراچی میں منعقدہ تقریب میں اسٹیٹ بینک کا اسٹریٹجک پلان برائے 2023ء تا 2028ء’’ایس بی پی وژن 2028ء‘‘ جاری کردیا۔ بینک دولت پاکستان کراچی میں ہونے والی اس تقریب میں بینک کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔

’’اسٹیٹ بینک وژن 2028ء‘‘ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترمیم کے بعد جاری کیا جانے والا پہلا منصوبہ ہے۔ اس میں مرکزی بینک کا نصب العین، مشن اور اگلے پانچ سال کے لیے متعین کلیدی اہداف بتائے گئے ہیں۔ اسٹریٹجک پلان اہم متعلقہ فریقوں کے ساتھ ایک مشاورتی اور جامع عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ ’’اسٹیٹ بینک وژن 2028ء‘‘ اسٹیٹ بینک کے اس عزم کا اظہار ہے کہ قیمتوں کا استحکام اورمالی استحکام حاصل کیا جائے گا اور ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی میں حصہ لیا جائے گا۔جناب جمیل احمد نے مزید کہا کہ پلان کی تیاری کے دوران جن امور کو مدِنظر رکھا گیا ہے ان میں معیشت اور مالی استحکام کو درپیش ابھرتے ہوئے خطرات بشمول ماحولیاتی تبدیلی ، تیزرفتار ڈجیٹل اختراعات اور رکاوٹیں، اور سائبر سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات بھی شامل ہیں۔

جناب جمیل احمد نے بتایا کہ ’’ایس بی پی وژن 2028ء‘‘ میں چھ اہم اسٹریٹجک مقاصد کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں مہنگائی کو وسط مدتی ہدف کی حد میں رکھنا، اور مالی نظام کی کارکردگی، اثرانگیزی، شفافیت اور استحکام بڑھانا، مالی خدمات تک شمولیتی اور پائیدار رسائی کو فروغ دینا، شریعت سے ہم آہنگ بینکاری نظام میں ڈھالنا، جدت پسندانہ اور شمولیت پر مبنی ڈجیٹل مالی خدمات کا ایکوسسٹم تشکیل دینا، اور اسٹیٹ بینک کو ہائی ٹیک اور عوام پر مرتکز ادارے کا روپ دینا شامل ہیں۔ ان اسٹریٹجک مقاصد کو پانچ بنیادی موضوعات کے گرد تشکیل دیا گیا ہے، جن میں اسٹریٹجک ابلاغ، ماحولیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی میں جدت طرازی، تنوع اور شمولیت، اور پیداواریت اور مسابقت شامل ہیں۔

About admin

Check Also

SBP

اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

کراچی، 15 نومبر 2024: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی …

MB

میزان بینک کا برانچ نیٹ ورک ایک ہزار سے تجاوز کر گیا

کراچی، 24 اکتوبر 2024: میزان بینک نے اپنے برانچ نیٹ ورک میں ایک اہم سنگ …

MB

میزان بینک کو 9 ماہ میں 77.5 ارب روپے کا منافع

میزان بینک لمیٹڈ (ایم ای بی ایل) نے 2024 کی تیسری سہ ماہی کے مالی …

SBP

دو برس کی مشکلات کے بعد ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن

کراچی، 18 اکتوبر 2024: بینک دولت پاکستان نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے