جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Trackters

مقامی ٹریکٹرز کی پیداوار میں غیرمعمولی اضافہ

لاہور: رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران مقامی سطح پر زرعی ٹریکٹرز کی پیداوار میں 67.51فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 2023میں مقامی سطح پر 23ہزار 610ٹریکٹرز تیار کئے گئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 14ہزار 94یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر تیار ٹریکٹرز کی گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی مذکورہ مدت میں فروخت میں بھی 103.34فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

پاما کی رپورٹ کے مطابق میسی فرگوسن نے گزشتہ سال کے 7ہزار 403ٹریکٹرز کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 6ماہ کے دوران 15ہزار 258ٹریکٹرز تیار کئے، جو جولائی تا دسمبر 2022کے مقابلے میں 105.35فیصد زائد ہیں۔

اسی طرح مذکورہ کمپنی کے ٹریکٹرز کی فروخت میں بھی 139.62فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جو گزشتہ سال کے 6ہزار 301یونٹس کے مقابلے میں 15ہزار 99یونٹس رہی۔پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں فیاٹ نے پچھلے سال کے 6ہزار 664یونٹس کی نسبت 25.33فیصد زائد 8ہزار 325یونٹس تیار کئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ربیع سیزن میں فصلوں کی کاشت کا ہدف 22.21ملین ایکڑ تھا تاہم کاشتکاروں کی جانب سے رواں سیزن میں 22.81 ملین ایکڑ زمین پر فصلیں کاشت کی گئیں۔

About admin

Check Also

PREGEMA

جدید مشینری کے ذریعے ایکسپورٹ بڑھانے کا عزم

کراچی، 26 اکتوبر 2024: پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسویسی ایشن کا اہم …

iba

صدرہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا آئی بی اے میں خطاب

کراچی، 21 اکتوبر 2024: کراچی: انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں خواتین کی …

fruits

گذشتہ 6 ماہ میں 31 ملین ڈالر کے تازہ پھل برآمد

کابل (الامارہ),19 اکتوبر 2024: وزارت صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ مہینوں …

LNG

ایس ایس جی سی کے لاکھوں صارفین متاثر، اوگرا کا فوری ایکشن

کراچی، 19 اکتوبر 2024: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے