جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
China Donate Ration in Gwadar

چین کے قونصلیٹ جنرل نےگوادر کے لوگوں کو راشن کا عطیہ دیا

چین کے قونصلیٹ جنرل نےگوادر کے لوگوں کو راشن کا عطیہ دیاگوادر، 5 اکتوبر 2023: چین کے قونصلیٹ جنرل کراچی نےگوادر کے رہنے والوں کو روز مرہ کا راشن عطیہ کیا۔ یہ عطیات لنیی ٹریڈ سٹی اوور سیز انویسٹمنٹ پاکستان کوپریشن لمیٹڈ کے جانب سے دیے گئے اور اس میں چائنا اوور سیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی معاونت حاصل رہی۔

راشن میں اشیائے خوردونوش تھیں جن میں چاول، آٹا، چینی، تیل، اور دیگر اشیاء شامل تھیں ۔ اس کے کل 4000 حصے اور وزن 80 ٹن سے زیادہ ہے۔ دونوں کمپنیوں نے اپنی مدد و معاونت سے کراچی میں اعلیٰ حفاظتی خطرات، مہنگائی کی بڑھتی ہوئی صورتحال بجلی کی بندش اور ہڑتال جیسے دیگر معاملات پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے جہاں سے یہ امدادی راشن خریدا گیا تھا۔ راشن کی یہ تقسیم 8 سے 13 ستمبر کے دوران مکمل گی گئی۔

اس امدادی سرگرمی کا مقصد یہ تھا کہ کہ لوگوں کی روز مرہ ضرورت کو پورا کیا جائے اور معاشرے میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کی جائے۔ اس فعل پر پاکستانی عوام نے نے چین کا شکریہ ادا کیا اور اسے قابلِ تحسین امر قرار دیا ضرورت مند عوام کے لیے یہ راشن نہ صرف امداد ہے بل کہ ان کے حوصلے بڑھانے کا ایک وسیلہ بھی ہے۔ پاکستان نے چین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ گوادر کی تعمیر اور بہتر مستقبل کے لیے کی جانے والی کوششوں کے معترف ہیں اور یہ اقدامات پاک چین آہنی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔


About Eisha

Check Also

Ethiopia

ایتھوپیا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے جو روایتی فیول گاڑیوں پر پابندی عائد کرے گا

ایتھوپیا، 06 نومبر 2024: ایتھوپیا کی حکومت نے عالمی سطح پر ماحولیات کی حفاظت اور …

Aramco

آرامکو نے پاکستان میں اپنا دوسرا فلنگ اسٹیشن اسلام آباد میں کھول دیا

اسلام آباد، 05 نومبر 2024: دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی سعودی آرامکو نے …

International

پاکستان اور ازبکستان کے اقتصادی تعلقات میں نیا باب

تاشقند, 4 نومبر 2024: تاشقند نے اس سال پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون …

China

چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی محقق ملکی زراعت میں تبدیلی کا خواہاں

لان ژو (شِنہوا)، یکم نومبر 2024: گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کے ژانگ یے پانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے