جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Economy Crisis

معیشت کو دلدل سے نکالنے کیلئے غیر معمولی فیصلے نا گزیر ہیں

لاہور: ٹیکس ماہرین نے کہا ہے کہ معیشت جس دلدل میں دھنس چکی ہے اس کے لئے غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے، ہر شعبے میں اصلاحات نا گزیر ہیں،2 کروڑ گوشوارے اور 20کھرب ٹیکس اہداف پاکستان کے معاشی استحکام کے ضامن ہیں،سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں میثاق معیشت کی بھی بات کریں جس سے سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے میں اعتماد آئے گا،ٹیکس آمدن میں سے ساڑھے 7ہزار ارب سود کی ادائیگیوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ قرضوں کی قسطیں دینے کے لیے مزید قرضوں کی ضرورت پڑتی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ٹیکس ماہرین نے ”ملک کی معاشی صورتحال اور ہماری سمت“ کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ٹیکس امور کے ماہر و سینئر نائب صدر انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن ملک جلیل اعوان،جنرل سیکرٹری اسحاق بریار،فنانس سیکرٹری شیخ عدیل اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 9ہزار ارب روپے کی آمدن سے پاکستانی معیشت کو استحکام نہیں مل سکتا،حکومت کو ٹیکس نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے تذبذب کی صورتحال ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار بھی خوفزدہ ہیں۔ سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ اپنے منشور میں میثاق معیشت کی بات کریں تاکہ سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کا اعتمادبحال ہو تاکہ مقامی مارکیٹ میں سرمایہ آئے جس سے معیشت کو بھی تحرک ملے گا۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے