جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Remittances

ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ

لاہور: بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجنے جانے والی رقوم میں ماہ اکتوبر میں 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بینک دولت پاکستان کے اعداد شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں بیرون ملک سےآنے والی ترسیالات زر میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی تھی لیکن اکتوبر 2023 میں گذشتہ اکتوبر 2022 کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دو ارب 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالرپاکستان بھیجے ہیں جو کہ گزشتہ سال اکتوبر 2022 کے مقابلے میں 216 ملین ڈالر زیادہ ہیں ۔اکتوبر 2022 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دو ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے تھے

اس سے قبل جولائی میں 22 فیصد اگست میں 26 فیصد اورستمبر 2023 میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی

مجموعی طور پر رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں ترسیلات زر میں 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جولائی سے اکتوبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8.8 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں جو کہ گشتہ سال اسی عرصے میں 10.14 ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہے ۔

سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب کی جانب سے بھیجی گئی ہیں جو کہ دو ارب 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہیں۔یو کے دوسرے نمبر پر اور امریکہ تیسرے نمبر پر رینکنگ کر رہا ہے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں یو کے سے ایک ارب 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ یو ایس اے سے ایک ارب پانچ کروڑ 10 لاکھ ڈالر وصول ہوئے ہیں

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے