جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Unity Foods

یونٹی فوڈز اور پاکستان انوائرمنٹ ٹرسٹ کے درمیان اہم اشتراک

کراچی، 7 نومبر، 2023۔ یونٹی فوڈز لمیٹڈ (یو ایف ایل) اور اس سے وابستہ کمپنیوں نے مزید پائیدار اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ مستقبل سے متعلق تبدیلی کے سفر کا آغاز کیا ہے۔ یو ایف ایل نے پاکستان انوائرنمنٹ ٹرسٹ (پی ای ٹی) کے ساتھ مل کر 2050 ء تک نیٹ زیرو اخراج کے حصول کا عزم کیا ہے جس کی بدولت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے سے متعلق ان کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

اس حوالے سے یو ایف ایل اور پی ای ٹی نے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جس میں ان کے آپریشنز کو کاربن سے پاک کرنے اور ذمہ دارانہ ماحولیاتی طریقوں کو فروغ دینے سے متعلق ایک کثیر جہتی حکمت عملی شامل ہے۔ اس حکمت عملی میں گرین ہاؤس گیس (جی ایچ جی) کے اخراج کا مکمل جائزہ لینے کے حوالے سے اسکوپ 1، اسکوپ 2، اور اسکوپ 3 سمیت جامع اخراج کا جائزہ شامل ہے – اس حوالے سے یہ تفصیلی جائزہ ڈی کاربنائزیشن کی حکمت عملی کی بنیاد کے طور پر کام کرے گا، جس سے کاربن کی موجودگی سے متعلق واضح اور اعداد و شمار پر مبنی معلومات حاصل ہوں گی۔

یو ایف ایل اور پی ای ٹی کے درمیان اشتراک سائنسی بنیاد پر اہداف (ایس بی ٹی آئی) کے مستقل عزم پر محیط ہوا ہے۔ اپنے اہداف کو جدید ترین سائنسی سفارشات اور صنعتی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرکے، یو ایف ایل اور پی ای ٹی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کی ڈی کاربنائزیشن کی کاوشیں نہ صرف پرعزم ہوں بلکہ مصدقہ طریقوں پر بھی مبنی ہوں۔ مزید برآں، ایس بی ٹی آئی فریم ورک کو اختیار کرکے یو ایف ایل اور پی ای ٹی کاربنائزیشن سے پاک اقدامات میں مستقل سرمایہ کاری کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ یہ منظم طریقہ کار ان کی کاوشوں کی افادیت میں اضافہ لاتا ہے اور مالی و وسائل کی تقسیم کے ایک واضح راستے کو یقینی بناتا ہے، جس سے نیٹ زیرو اخراج کے حوالے سے طویل مدتی استحکام میں معاونت حاصل ہوگی۔

یو ایف ایل اور اس کے ماتحت ادارے، پی ای ٹی کے اشتراک سے نہ صرف اپنے کاربن کے اخراج کے مسئلہ کو حل کر رہے ہیں بلکہ اپنی صنعت کے اندر ماحولیاتی ذمہ داری کے لئے ایک نیا معیار بھی قائم کر رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جدوجہد میں فعال کردار سے نیٹ زیرو اخراج سے متعلق انکا عزم اجاگر ہوتا ہے، اور اس اشتراک سے دنیا بھر میں کاروباری اداروں کے لئے ایک مثال قائم ہوتی ہے۔

یہ اہم اشتراک زیادہ پائیدار مستقبل کے لئے یو ایف ایل اور پی ای ٹی کے مشترکہ وژن کو ظاہر کرتا ہے۔ کاربن کے اخراج اور اسکے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لئے وہ اپنی متعلقہ انڈسٹری میں خود کو رہنما کاروباری اداروں کے طور پر اجاگر ہورہے ہیں  اور وہ مثبت تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ یونٹی فوڈز لمیٹڈ اور پاکستان انوائرنمنٹ ٹرسٹ کاروباری ماحولیاتی ذمہ داری کے بھرپور اثرات کو سامنے لانے میں پیش پیش ہیں۔ دونوں ادارے سال  2050 تک نیٹ زیرو اخراج کے عزم اور اخراج کے جامع جائزوں کے نفاذ، سائنسی بنیاد پر اہداف کے حصول اور منظم سرمایہ کاری کے ضابطوں پر کام کے ذریعے کوشاں ہیں۔

About admin

Check Also

Heatstroke

پاکستان میں ہر سال 3.5 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں

کراچی، 07 نومبر 2024: ماہرین فالج نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً …

Breast Cancer

ایشیا میں بریسٹ کینسر کی شرح میں پاکستان سب سے آگےہے

کراچی، 29 اکتوبر 2024: کو ڈاؤ میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک اہم سمپوزیم میں پرنسپل …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

Security

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی سیشن کا انعقاد

کراچی،10اکتوبر 2024: سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے