جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Hyndai Santa Fe Car

ہنڈائی نے پاکستان کی پہلی ہائبرڈ ایس یو وی سانتا ایف ای مارکیٹ میں لانچ کردی

لاہور، – 02 اکتوبر، 2023: پاکستان کی تیزی سے ترقی کرنے والی آٹو موٹیو کمپنی ہنڈائی نشاط موٹرپرائیویٹ لمیٹڈ نے اتوار کے روز مقامی طور پر اسمبل شدہ پاکستان کی پہلی دی ایس یو وی ہائبرڈ گاڑی ہنڈائی سانتا ایف ای مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردی ہے۔

ملک بھر میں ہائبرڈ گاڑی ہنڈائی سانتا ایف ای کے دو ماڈلز متعارف کروائے گئے ہیں ایک سانتا ایف ای اسمارٹ جس کی قیمت12,990,000رکھی گئی ہے جبکہ دوسرا ماڈل سانتا ایف ای سگنیچر ہے جس کی قیمت 14,699,000 رکھی گئی ہے۔

حالیہ کچھ ہفتوں سے پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں ہنڈائی نشاط کی جانب سے ایک ہائی ٹیک پروڈکٹ کے لانچ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا جو اب ختم ہو گیا ہے کیونکہ ہنڈائی نشاط موٹرپرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ہنڈائی سانتا ایف ای ہائبرڈ اب باقاعدہ طورپر لانچ کر دی گئی ہے اور یہ یقینی طور پر ملک کے آٹو سیکٹر میں ہنڈائی کی پوزیشن کو مزید بہتر بنائے گی۔

ملک کی معاشی صورتحال میں درپیش چیلنجز کے باوجود ہنڈائی نشاط پاکستانی مارکیٹ میں جدید گاڑیاں متعارف کرانے کے اپنے مشن پر ثابت قدم ہے۔ بے مثال کارکردگی،شاندار ڈیزائن اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی پر مبنی ہنڈائی سانتا ایف ای پاکستان کی ایس یو وی مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہے۔

لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنڈائی نشاط موٹرپرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او حسن منشا نے کہا کہ ” ہم سانتا ایف ای ہائبرڈ کی صورت میں پاکستان میں اپناپانچواں یونٹ متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں۔ اس لانچ کے ساتھ ہم پاکستان کی ایس یو وی مارکیٹ میں اپنے صارفین کو مختلف اقسام کی اعلیٰ معیار کی گاڑیاں فراہم کرنے کے اپنے عزم کو مستحکم کر رہے ہیں ”۔

ہنڈائی سانتا ایف ای ہائبرڈپاکستانی مارکیٹ میں اپنی ہائبرڈ ٹیکنالوجی اور ایندھن کی کارکردگی کے باعث بے مثال ہے۔ پاکستان کی پہلی 7 سیٹوں والی کے طور پر ہنڈائی سانتا ایف ای بڑی فیمیلز اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے شعور رکھنے والے آٹوصارفین کی ضروریات کو یکساں طور پر پورا کرتی ہے۔

ایک مکمل لگژری ایس یو وی کے طور پرہنڈائی سانتا ایف ای ہائبرڈ ایک پریمیم ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے اور اس کا ٹربو چارج انجن بہترین کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ ہنڈائی ہمیشہ سے اپنی جدید حفاظتی خصوصیات کے باعث ڈرائیور اور مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دیتی ہیں۔

ہنڈائی سانتا ایف ای ہائبرڈایک شاندار ہائبرڈ ایس یو وی ہے جو پاکستان میں ڈرائیونگ کے تجربے کو نئے سرے سے متعین کرنے کے لیے لگژری اور حفاظت کو یکجا کرتی ہے۔

ہنڈائی سانتا ایف ای کی لانچ کے ساتھ ہنڈائی نشاط موٹرپرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے جدید اور شاندار سہولیات پر مبنی گاڑیاں فراہم کرتی رہے گی۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے