جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Secretary Commerce Muhammad Saleh Ahmed Farooqi....

اسلام آبادمیں ایکسپو سینٹر کے قیام کا فیصلہ

 کراچی، 16 اکتوبر 2023: سیکریٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایکسپوسینٹر کا قیام تجارت اور کاروبار کے فروغ کیلئے بے حد ضروری ہے، اسلام آباد میں جگہ کم ہو نے کے باعث کوششیں کی جارہی ہیں کہ ر ینک روڈ منصوبے میں ایکسپو سنٹر کا منصوبہ بھی شامل کیا جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس کی قیادت میںملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں کنونیئر ایگزبیشن فہد برلاس ،ای سی ممبر ز امین الرحمن ، سعدیہ ضیائ، شیخ ریحان الرحمن شامل تھے جبکہ گفتگو میں ایڈیشنل سیکرٹری احسن علی منگی اور زوم پر ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹریڈ بھی شامل ہوئے۔

اس موقع پرخورشید برلاس نے پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونیوالے سرمایہ کاری اور ملکی ترقی کے لئے منعقد کئے جانیوالے ملکی وغیر ملکی ایونٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔وفاقی سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی نے خورشید برلاس کی جانب سے کی ملکی تجارتی فروغ کے لئے کی جانیوالی کاوشوں کو سراہا۔

خورشید برلاس نے بتایا کہ پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری سعودی عرب کے شہر جدہ میں10 فروری 2024 ءکو پاکستان سیاحت، فارما سیوٹیکل،، منرلز میڈیکل سمٹ کے بارے میں بھی بتایا تجارتی سرمایہ کاری پر توجہ دلاتے ہوئے چیئرمین نے بتایا کہ سعودی عرب کی معیشت کے کئی شعبوں بشمول سیاحت ، فارماسیوٹیکل ، طبی آلات ، کیمیکل انڈسٹری، رئیل اسٹیٹ اور فوڈ پروسیسنگ سمیت بہت سے شعبوں میں پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں۔پاکستان کی بہت مصنوعات سعودی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ تک رسائی فراہم کریں۔

خورشید برلاس نے سیکرٹری کامرس کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ اسلام آباد میں ایکسپو ایونٹس کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ آخر میں پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے وفاقی سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی کو پاکستان ایسوسی ایشن ایگزبیشن انڈسٹری کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے