کراچی، 30 ستمبر، 2024: عبدالصمد میمن (بڈھانی) سال برائے 2024-2026 کے لیے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن (پی سی ڈی اے) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ یہ اعلان پی سی ڈی اے الیکشن کمیٹی نے پیر کوکیا۔
عبدالصمد بڈھانی کی کامیبابی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارشد محمود اعوان کو سینئر وائس چیئرمین بھی منتخب کیا گیا ہے جبکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے اشفاق محمود کو آئندہ دو سال کے لیے وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔
پیر کو ہونے والے انتخابات میں تمام سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اراکین کا بلامقابلہ انتخاب بھی ہوا۔ کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبیہ سیف، کاشف رحمان، اشرف زیب، ذوالفقار علی حکیم، اور عامر مدنی کو سی ای سی ممبران مقرر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے فہیم الدین، سکھر سے امجد مراد، میرپور خاص سے علی باوانی اور میرپور خاص سے مس فروا بیگ کے ساتھ سی ای سی میں شامل ہوں گے۔
مزید برآں، پشاور سے بلال احمد، عباد الرحمان، عبید اللہ، اسلم پرویز، ایم شاکر صدیقی، اور نور زمان کو بلامقابلہ سی ای سی پر خدمات انجام دینے کے لیے منتخب کیا گیا، جو ملک بھر سے مضبوط نمائندگی کی عکاسی کرتا ہے۔
نو منتخب قیادت کی ٹیم فوری طور پر اپنے عہدے سنبھالے گی اور اگلے دو سالوں میں ملک بھر کے کیمسٹ کے شعبےکے لیے کام کرے گی۔