جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PIA

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے متعین مالیاتی مشیروں سے ملاقات

کراچی:وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے متعین مالیاتی مشیروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا۔ ارنسٹ اینڈ ینگ کی قیادت میں قائم کنسورشیم نے، جو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر مقرر ہے، وفاقی وزیر کو پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے لیے اب تک کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر کو پی آئی اے کی نجکاری کی ٹائم لائنز کے علاوہ کابینہ کی منظوری کے مطابق ری اسٹرکچرنگ اور سیگریگیشن پلان سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری نے اب تک کی پیش رفت کو سراہا اور اس عمل کو تیز کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیر نے اظہار خیال کیا کہ پی آئی اے کسی بھی ممکنہ خریدار کے لیے ائیرلائن کی میراث، نیک نیتی اور صلاحیت کے پیش نظر سرمایہ کاری کا ایک زبردست موقع ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری نجکاری ڈویژن جناب جواد پال اور سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان اختر باجوہ بھی موجود تھے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے