جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PTA

پی ٹی اے کا غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن

کراچی، 14 اکتوبر 2024: پی ٹی اے نے کہا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز منگل کو بند کر دی جائیں گی۔ پی ٹی اے نادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔

غیرقانونی سمز کے خلاف پی ٹی اے کا آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا۔ فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کے لیے 15 اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی تاہم مہلت کے آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سمز منتقل کرانے کیلئے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازم ہے۔ جبکہ فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت، اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازم ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے دوسرے مرحلے میں 2017 سے پہلے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرچکا ہے۔ پی ٹی اے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری تقریباً 70 ہزار سمز بھی بلاک کر چکا ہے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے