جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Technology

پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے

کراچی: 28 ستمبر 2024، اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو جیورڈینیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈیزل انجن کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی کی ٹیکنالوجی پاکستان میں ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی اٹلی دنیا کے مارکیٹ لیڈر ملکوں میں سے ایک ہے جس کے تیار کردہ انجن کم سے کم کاربن خارج کرکے ماحول کو محفوظ بنانے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔

اٹلی کے ایف ٹی پی انجنز کی تعارفی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی پاور زون کے تحت اٹلی کے انجنزکی تعارفی تقریب میں پاور زون کے سی ای او میاں احسن علی، ریکارڈو پوانی اور جیانا ماریا، منصور رضوی صدر پاکستان سوسائٹی آف ایگری کلچر انجینئرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر اطالوی قونصل جنرل نے کہا کہ اٹلی مشینری اور میکاٹرانکس میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے اور اپنی انٹرپرائزز کی تعداد کے لحاظ سے یورپ میں سرفہرست ایف ٹی پی انڈسٹریل نمایاں اور بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو اب آئیویکو گروپ کا حصہ ہے۔انہوں نے انجن متعارف کرانے پر پاور گروپ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس پیش رفت سے پاکستان اور اٹلی کے تجارتی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے