جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Abbas Carpet

عباس کارپٹس کی شاہکاری کے50سال مکمل

کراچی:پر تعیش دستکاری اور بے مثال ڈیزائن کیلئے پہچانے جانے والے عباس کارپٹس نے زندگی سے بھرپور ساحلی شہر کراچی میں اپنے فلیگ شپ اسٹور کے افتتاح کے ساتھ پچاسویں سالگرہ منائی۔افتتاحی تقریب میں قالین سازی کے فن کے دلدادہ افراد، سماجی اسٹیک ہولڈرز اورسرپرستوں سمیت دیگر شعبہ ہائے جات سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سال 1973 میں قائم ہونے والا عباس کارپٹس پاکستانی کاریگروں کیلئے انتہائی فخر کا باعث رہا ہے،متعدد عالمی شخصیات جیسے ایملی بلنٹ،ٹیلر سوئفٹ،بیٹسی جانسن،باب ڈیلن،جوڈ لاء اور روپرٹ مرڈوک کے گھر عباس کارپٹس سے مزین ہے جبکہ عباس کارپٹس کی زینت بننے والے مختلف بین الاقوامی ہوٹلوں اور لگژری برانڈ آؤٹ لیٹس میں لوئس ووٹن اسٹورز،دی بووری ہوٹل،بیک مین ہوٹل،آرٹس کلب،پارک ہائٹ اور اوکلے کورٹ جیسے نام بھی شامل ہیں۔

عباس کارپٹس کے کریٹیو ڈائریکٹر حیدر عباس نے اس حوالے سے کہا کہ ”عباس کارپٹس کی وراثت وہ فنکاری ہے،جسے ہم نے قالین کے ڈیزائن اور بنائی کی کثیر نسلی تاریخ کے ذریعہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قالین دنیا بھر کے چند خوبصورت ترین گھروں،ہوٹلوں اور بوتیکوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔یہ تقریب نہ صرف ہمارے پچاس سالہ سفر کے اگلے باب کی یاد دلاتی ہے بلکہ ہمارے فن کو کراچی کے دل تک لاتی ہے۔“

تقریبا 60 ملین مربع فٹ سے زائد،باریک بینی سے ہاتھ سے بنی ہوئی قالینوں کے ساتھ،نیا اسٹور کراچی کو ایک ایسی دنیا سے متعارف کرائے گا،جہاں عیش و عشرت روایت سے ملتی ہے اورجہاں فنکاری ہر ریشہ کے اندر ایک داستاں تخلیق کرتی ہے۔کراچی کے اس فلیگ شپ اسٹور میں پاکستانی سے لے کر افغانی بنیوں تک،اور نامیاتی سبزیوں کے رنگوں سے لے کر بارہماسی رنگوں تک،دھندلے سے لے کر چمکدار بناوٹ تک کی ورائٹی دستیاب ہے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے