کراچی: سردیوں میں گیس کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ بینکوں نے گیس کی درآمدی ایل سی کھولنے سے انکار کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کے بعد گیس کا قلت کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ ایس ایس جی سی نے موسم سرما میں ایل پی جی کی کمی کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پر ایل پی جی کا جہاز آگیا ہے لیکن ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے ڈسچارجنگ نہیں ہورہی ۔ درآمدی ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے سوئی سدرن گیس ایل پی جی کمپنی کی جانب سے درآمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔ کیونکہ بینکوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے درآمدی گیس کی ایل سی کھولنے سے انکارکر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر درآمدی گیس کی ایل سیز نہ کھولیں تو موسم سرما میں ایل پی جی نہ صرف ناپید ہو جائے گی بلکہ قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہو جائے گا۔
ایس ایس جی سی ایل پی جی پرائیویٹ لمیٹیڈ نے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بینکوں کی جانب سے ایل پی جی امپورٹ کے لئے ایل سیز نہیں کھل رہی
اور کمپنی نے اس حوالے سے بینک دولت پاکستان اور وزارت خزانہ کو مطع کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی شارٹیج کے بارے میں اگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایس ایس جی سی ایل پی جی پرائیویٹ لمیٹیڈنے گزشتہ ماہ 18 ہزار ٹن ایل پی جی امپورٹ کی تھی جبکہ رواں ماہ سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ گیس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت طلب 20 ہزار ٹن تک پہنچ جائے گی۔
موسم سرما میں ایل پی جی کی طلب مزید بڑھنے اور ماہانہ 30 ہزار ٹن تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔