جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
cement

سیمنٹ کی فروخت میں 2.12فیصد کمی

لاہور: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیچکررز ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر 2023میں سیمنٹ کی فروخت 2.12فیصد کمی سے 3.924ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 4.0099ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.862ملین ٹن کے مقابلے میں 3.262ملین ٹن رہی جو 15.53فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 348.29فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نومبر 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ گزشتہ سال نومبر کی ایک لاکھ 47ہزار 757ٹن کے مقابلے میں 6لاکھ 62ہزار 374 ٹن رہی۔

نومبر 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے 2.867ملین ٹن سیمنٹ فروخت جو نومبر 2022کی 3.267ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 12.24فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے نومبر  2023میں 1.057ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو نومبر 2022کی 0.742ملین ٹن فروخت سے 42.44فیصد زائد رہی۔

نومبر 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی مارکیٹ میں فروخت 2.723ملین ٹن رہی جو نومبر 2022کی فروخت 3.163ملین ٹن سے 13.91فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے نومبر 2023کے دوران 5لاکھ 38ہزار 668 ٹن سیمنٹ فروخت کی جو نومبر 2022کی 6لاکھ98 ہزار 225ٹن کی فروخت سے 22.85فیصد کم رہی۔

نومبر 2023کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ ایک لاکھ 3ہزار 824 ٹن کے مقابلے میں 38.64فیصد اضافہ سے ایک لاکھ43ہزار 942ٹن رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے نومبر 2023کے دوران 5لاکھ18ہزار 432ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو نومبر 2022کی 43ہزار 933ٹن ایکسپورٹ کے مقابلے میں 1080فیصد زائد رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی و ایکسپورٹ) 19.816ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی  17.883ملین ٹن فروخت سے 10.81فیصد زائد رہی۔

اس عرصہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 16.354ملین ٹن کے مقابلے میں 2.04فیصد اضافہ سے 16.688ملین ٹن رہی۔ جولائی تا نومبر 2023کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 104.60فیصد اضافہ سے 3.129ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.529ملین ٹن رہی تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مقامی فروخت 2فیصد اضافہ سے 13.836ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 13.566ملین ٹن رہی تھی۔ شمالی علاقوں سے جولائی تا نومبر 2023کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 32.76فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5لاکھ23ہزار 647 ٹن کے مقابلے میں 6لاکھ95ہزار 206ٹن رہی تھی۔  جولائی تا نومبر 2023کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.14فیصد اضافہ سے 14.532ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مجموعی فروخت 14.089 ملین ٹن رہی تھی۔

جولائی تا نومبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے مقامی مارکیٹ میں 2.851 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 2.788ملین ٹن فروخت سے 2.26فیصد زائد رہی۔ جنوبی علاقوں سے جولائی تا نومبر 2023 کے دوران 142.01فیصد اضافہ سے 2.433 ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.006 ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔ جولائی تا نومبر 2023 جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے مجموعی طور پر 5.284ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گی جو مالی سال 2022کے اسی عرصہ کی فروخت 3.794ملین ٹن سے 39.30فیصد زائد رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے  مطابق اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر یکم نومبر سے ایکسل لوڈ پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔ اس اقدام سے سیمنٹ اور کوئلہ و دیگر خام مال کی نقل و حمل کے اخراجات پر نمایاں اثر پڑے گا۔ یہ صورتحال افراط زر کے دباؤ کو بڑھانے کا سبب بنے گی جس سے سیمنٹ کی لاگت میں دہرے ہندوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ ترجمان نے حکومت پر زور دیا کہ ایکسل لوڈ پر اگلے دو تین سال کے عرصہ میں مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے۔ ایکسل لوڈ کی پابندی سے ٹرکوں کی قلت کا سامنا کرنا ہے جو مارکیٹ میں سپلائی میں تعطل کا سبب بنے گا اور ایکسپورٹ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے