مایوس کن معاشی حالات، بیرونی کھاتوں کے دباؤ، مالی سال 23 میں اب تک کی سب سے زیادہ مہنگائی پڑھنے، اوربڑےشعبوں کی پیداوار میں کمی کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100 انڈیکس کی کمپنیوں کے منافع میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مالی سال 23 میں 20.6 فیصد کا جبکہ آخری سہ ماہی میں 70.3 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے
، انڈیکس کے منافع میں سب سے زیادہ حصہ کمرشل بینکوں، آئل اینڈ گیس سیکٹر، سیمنٹ سیکٹر کیمیکل سیکٹر اور فوڈ سیکٹر کے منافع میں اضافے کے باعث ہوا ہے
مالی سال 2023 کے دوران اسٹاک ایکسچینج کو 337 ارب روپے کا منافع حاصل ہواہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
مالی سال 2023 میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی کمپنیوں کے ڈیویڈنڈ میں 22 فیصد اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ کمرشل ینکوں اور آئل اینڈ گیس سیکٹر نے 57 فیصد اور 118 فیصد اضافی ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔؎