کراچی: ایم کیو ایم دفتر آمد پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا موبائل فون گم ہو گیا ہے ۔ اتوار کو مسلم لیگ (ن) کےا یک وفد نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے مرکز کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر فاروق ستار ، مصطفی کمال، نسیرین جلیل ، امین الحق اور دیگر سے ملاقات کی۔
اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کے دورے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسد عثمانی کا موبائل فون گم ہو گیا یے جو کہ آخری اطلاعات تک مل نہیں سکا تھا۔ مسلم لیگ (ن) سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، میٹھل داس کوہستانی اور علی گجر بھی شامل تھے۔