کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی شکارپور کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت کیمیکل ملا دودھ کا ٹینکر پکڑ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شکار پور سعید میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مضر صحت کیمیکل ملا دودھ کا ٹینکر سائٹ ایریا شکار پور سے پکڑا۔
ٹینکر میں موجود ایک ہزار لیٹر مضر صحت کیمیکل ملا دودھ ضائع کردیا گیا۔ اس دودھ میں ڈیٹرجنٹ بھی پایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی مضر صحت کیمیکل ملا دودھ تیار کرنے اور اس کو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔
انہوں نے کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں بصورت دیگر سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔