جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
FPCCI

ایف پی سی سی آئی انتخابات میں ہم مکمل فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں،مومن علی ملک

بزنس کمیونٹی کی اکثریت نے یو بی جی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے،30دسمبر کو اعلان ہونا باقی ہے

کراچی: (27دسمبر2023) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یوبی جی)کے نوجوان رہنما مومن علی ملک نے کہا ہے کہ بزنس مین پینل کے ناکام ترین اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے، اب ہم مکمل فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں، ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی اکثریت نے اپنی بھرپور حمایت سے یو بی جی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور اب یونائٹیڈ بزنس گروپ کی کامیابی کے باضابطہ اعلان میں صرف دوروز باقی رہ گئے ہیں۔

مومن علی ملک نے لاہور میں اپنی جانب سے بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں ملک بھر سے آنے والے کاروباری برادری کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں جاری جنگ اصولی طور سے جیت چکا ہے، الیکشن کوبار بار متاثر کرنے کے بزنس مین پینل کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں اور اب ہمارے صدارتی امیدوار عاطف اکرام شیخ، سینئرنائب صدر کے امیدوار ثاقب فیاض مگوں سمیت نائب صدورکے امیدوار اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ظہرانے میں یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، صدر یو بی جی زبیرطفیل،ایس ایم عمران،ظفر بختاوری، ریاض الدین شیخ،منظور ملک،علی حسام اصغر،ملک سہیل حسین،یو بی جی کے صدارتی امیدوار عاطف اکرام شیخ،سینئرنائب صدر کے امیدوار ثاقب فیاض مگوں،شبنم ظفر،عامرعطا باجوہ، ظفراقبال، محمدیاسین اوردیگر بھی موجود تھے۔

مومن علی ملک نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ہر قیمت پر دور کرائیں گے تاکہ نہ صرف کاروباری حالات مزید بہتر ہوں بلکہ ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیڈریشن کواب ایسی قیادت کی اشد ضرورت ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرسکے، ہمارے گروپ یو بی جی نے پانچ سال فیڈریشن کی کامیاب قیادت کی اوریہ پاکستان کا سب سے بڑاگروپ ہے،30دسمبر کو یو بی جی فیڈریشن الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گا۔ 

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے