کراچی: سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کھیلوں، تعلیم کے فروغ میں سرگرم عمل زندگی کی ممتاز شخصیات کو قومی یکجہتی ایوارڈ 2024 دینے کا اعلان کردیا ہے۔ سینئر اسپورٹس آرگنائزر فقیر محمد گلزار جونیئر نے کہا ہے کہ سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن عرصہ 42 سال سے اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت کھیلوں کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ایوارڈ کی یہ تقریب 7 جنوری بروز اتوار صبح 12 بجے دن ملیر پرنس گارڈن نزد ملیر کورٹ منعقد ہوگی جس میں زندگی کی ممتاز شخصیات کو ان کی گراں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کیے جائیں گے،
ان میں، چیئرمین وسیم گل جدون ایڈوکیٹ، خواجہ حمید اللہ کوکب، بابائے کونسلرز ملیر ٹاؤن، محمد حسن بلوچ، ندیم بلوچ، محمد فاروق بروہی، شرافت خان شانی، محمد بلال، حاجی محمد گل جدون، مصری خان جدون، زربت خان جدون، ڈاکٹر محمد ایوب بلوچ، محمد ابراہیم آسکانی، سیٹھ حاجی محمد آصف صادق، عدنان رسول بخش بروہی، فرید احمد بلوچ، میر خدابخش خارانی، احسان اللہ بلوچ، حارث قادر بلوچ، محمد خالد بٹ، چیئرمین محمد نواز بلوچ، ساجد حیدر بلوچ، مفتی عبید الرحمٰن نعیمی، شیخ محمد علی، غلام حبیب جدون، محمد سہیل بلوچ، محمد اقبال سالاری، پروفیسر عبدالستار بلوچ، خان محمد بلوچ، ماسٹر گل ملیری، ناصر آسکانی، محمد جاوید خان، جاوید جی ٹی، محمد سہیل بٹ، انٹرنیشنل باکسر وسیم خان، عادل احمد، اُستاد غلام رسول ڈیوا، مبین بٹ، فقیر محمد خان، صدام حسین، شاہد حسین بابل، فقیر محمد گلزار جونیئر، محمد اسلم بھائی جان، محمد عارف جدگال(پی آئی اے)، کیپٹن ڈاکٹر محمد عیسیٰ، عبدالخالق بھٹو ایڈوکیٹ، زین ستی ایڈوکیٹ، راؤ زاہد علی ایڈوکیٹ، ناصر آسکانی، مولانا سیف اللہ اقبال، انجینئر محمد اسلم بلوچ، انجینئر محمد اکبر بلوچ، آغا کریم خان، نصیر ایوب بلوچ و دیگر افراد کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔