جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Mstter Card EuroNet

ماسٹر کارڈ اور یورو نیٹ پاکستان کے درمیان پیمنٹ پلیٹ فارمز کو جدید بنانے کیلئے اتفاق

کراچی:ماسٹر کارڈ نے محفوظ الیکٹرانک مالیاتی لین دین کے طریقہ کار کے انڈسٹری لیڈر یورو نیٹ کے ساتھ پاکستان میں کارڈ کے بطور خدمات(سی اے اے ایس) اور بینک کے بطور فن ٹیک (بی اے اے ایف) سالوشنز کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
سی اے اے ایس اور بی اے اے ایف ماڈلز،بینکوں،غیر مالیاتی اداروں اورفن ٹیکس کو توسیعی پذیری اور تیزی کے ساتھ مارکیٹ میں آسانی کے ساتھ جدید مصنوعات کی تخلیق اورمتعارف کرانے کے قابل بنائیں گے۔

یہ شراکت داری یورو نیٹ کے نیکسٹ جنریشن پیمنٹس پلیٹ فارم پر مکمل آؤٹ سورس اور منظم خدمات کے ماڈل کے تحت ایک ریڈی ٹو مارکیٹ سی اے اے ایس اور بی اے اے ایف حب کے قیام کے ذریعہ متعدد پلیئرز کو ماسٹر کارڈ کی مصنوعات اور خدمات متعارف کراسکے گی۔
اس عمل میں ماسٹر کارڈ اور یورو نیٹ کے مربوط پلیٹ فارم اور سالوشنز شامل ہیں،جس سے کاروباروں کو تیزی سے نیکسٹ جنریشن عمل متعارف کرانے کی سہولت ملے گی۔یہ شراکت داری ایشور بینکوں کیلئے راستہ ہموار کرتی ہے کہ وہ آف دی شیلف کے ذریعہ مارکیٹ میں استعمال کیلئے تیار کیسوں،بینکوں،فن ٹیک اور غیر مالیاتی اداروں کے سیگمنٹس کیلئے ڈلیور کردہ تیار سینڈ باکس پورٹل کے ذریعہ ریکارڈ وقت میں صارف کی ضروریات کے مطابق سالوشنز پیش کرسکیں۔

مزید بر آں صارفین سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کٹس(ایس ڈی کے) استعمال کرسکیں گے یا تیار بنڈل سے استفادہ اٹھاسکیں گے،تاکہ اپنے سبسکرائبرز کو زیادہ بہتر اور تیز رفتار طریقہ سے بے مثال مصنوعات اور خدمات پیش کرسکیں،دریں اثناء صارفین اپنی مرضی کے مطابق ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات،جیسے یوتھ اور ایس ایم ایز تک آسان رسائی سے لطف اندوز بھی ہوسکیں گے۔
یہ تعاون حکومتوں کو معاونت فراہم کرے گا اورنئی مصنوعات کے ذریعہ کمیونٹی کی خدمت کرے گا،جس کا مقصد نوجوانوں کیلئے مالی مضبوطی اور تعلیمی ایپس میں اضافہ کرنا ہے،اس طرح کی خدمات کیلئے ون اسٹاپ شاپ بنانے کے ساتھ ساتھ ماسٹر کارڈ کی خصوصی مصنوعات کے فواعد اور خدمات کے ساتھ اسے مزید تقویت ملے گی۔

ماسٹر کارڈ ایسٹ ریجن کے کلسٹر جنرل منیجر جے کے خلیل نے کہا کہ ”ماسٹر کارڈ نے ہمیشہ اس بات کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے کہ ادائیگیوں میں جدت لانا،صارفین کو ہموار اور جدید خدمات کی فراہمی کیلئے انتہائی اہم ہے،یہ شراکت داری مارکیٹ کیلئے تیار سالوشنز پیش کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے،جو پاکستان میں صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ہم ملکر روشنی کے ایک مینار کے طور پر کام کرینگے اوربینکوں،غیر مالیاتی اداروں اور فن ٹیک کمپنیوں کی ملک میں ماسٹر کارڈ کے اثاثوں اور خدمات تک ہموار رسائی کیلئے رہنمائی کرینگے۔“

یورو نیٹ پاکستان کے سی ای او کاشف گایا نے کہا کہ ”پاکستان میں سرکردہ پیمنٹ پروسیسر کے طور پر،ہم ادائیگی کے جدید پروگرام پیش کرکے مارکیٹ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،اور مارکیٹ پلیئرز کیلئے انحصار کو ختم کرنے میں مدد کیلئے پرعزم ہیں،جو آئی بی این اسپانسر شپ،بنیادی ڈھانچہ کی تیاری،آپریشنل اوور ہیڈز،ٹائم ٹو مارکیٹ،اور کم از کم قابل عمل مصنوعات(ایم وی پی)جیسی رکاوٹوں اور انحصار کے باعث ادائیگی کی خدمات کے عمل میں داخل ہونے سے قاصر ہیں۔ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری نئے مارکیٹ سیگمنٹس اورڈیمو گرافکس کو متعلقہ ماسٹر کارڈ مصنوعات،فواعد اور خدمات تک رسائی فراہم کرے گی۔یہ صارف کیلئے دوستانہ،آسانی سے قابل رسائی عمل ہوگا،جو بڑھتی ہوئی تنخواہ کے ساتھ منسلک ہوگا اور لانچنگ ٹائم کی تیزی کو کو مہینوں کے بجائے ہفتوں میں یقینی بنائیگا۔“

ماسٹر کارڈ اور یورو نیٹ،پاکستان میں ان خدمات کے آغاز کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی دیگر منڈیوں تک اسے وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے