جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Dubai

دبئی نے ٹرپ ایڈوائزر ٹریولرزچوائس ایوارڈ میں نمبر1عالمی شہر ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی: دبئی مسلسل تیسرے برس ٹرپ ایڈوائزر ٹریولرز چوائس ایوارڈ میں دنیا کے سب سے پسندیدہ شہر ہونے کا اعزاز پاکر یہ سنگ میل حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا شہر بن گیاہے۔دبئی کیلئے اس اعلیٰ بین الاقوامی اعزاز کا اعلان دنیا کے سب سے بڑے ٹریول گائیڈ پلیٹ فارم ٹرپ ایڈوائزر نے اپنے ٹریولرز چوائس ایوارڈ2024میں دنیا کے بہترین شہروں میں سے کیا ہے۔یہ اعزاز اس لئے بھی نہایت اہمیت رکھتا ہے،کیونکہ اس کے فاتحین کا انتخاب ٹرپ ایڈوائزر کمیونٹی کے لاکھوں عالمی مسافروں کے جائزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ میں یکم اکتوبر2022سے 30ستمبر2023کے درمیان بارہ ماہ کی مدت میں ہر مقام کے ہوٹلوں اور ریستورانوں کی درجہ بندی اور تجربات کیلئے ٹرپ ایڈوائزر کے جائزوں کو بنیاد بنایا گیا تھا۔دبئی کارپوریشن برائے سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹیو افسر عصام کاظم کا کہنا ہے کہ ”ایک محفوظ اور آسان قابل رسائی منزل کی تلاش کے سرکرداں دنیا بھر کے مسافروں نے دبئی کو تمام طبقات کیلئے پر کشش اور قابل قبول بنایا ہے،خاندانوں اور سنسنی خیزی کے متلاشیوں سے لے کے کاروباری افراد اور ثقافت کی تلاش میں نکلے ہوئے لوگ ان منفرد تجربات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں جو صرف دبئی میں ہی مل سکتے ہیں۔

جیسے جیسے صارفین کی خواہشات اور رجحانات تبدیل ہوتی ہیں،اور ہمیں ٹرپ ایڈوائزر اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے تاثرات اور شہر کے اندر ہی سیاحوں سے فیڈ بیک ملتا ہے،ہم شہر کی سہولیات اور خدمات کے اعلیٰ ترین معیار کے قیام کیلئے کوشاں رہیں گے اوراس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سیاحوں کو دبئی میں بے مثال تجربہ کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔“ٹرپ ایڈوائزر ایوارڈ،دبئی کیلئے عالمی اعزازت میں ایک نیا ا ضافہ ہے۔

شہر کو2023میں مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی Remitly کی ایک رپورٹ میں نقل مکانی کیلئے دنیا کا سرفہرست شہر قرار دیا گیا تھا،اور پراپرٹی کنسلٹنسی Savills کی جانب سے 2023کی ایگزیکٹو خانہ بدوش انڈیکس کی ٹاپ20فہرست میں غیر ملکی تارکین وطن کیلئے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا تھا۔یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے ٹاپ100شہری مقام کی فہرست میں دنیا کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا،اور جاپان میں موری میموریل فاؤنڈیشن کے انسٹی ٹیوٹ برائے شہری حکمت عملی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دبئی گلوبل پاور سٹی انڈیکس میں سرفہرست 10شہروں میں سے ایک ہے۔

دنیا بھر کے شہروں اور ممالک سے متعلق صارف تعاون کے سب سے بڑا ڈیٹا رکھنے والے دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس Numbeo کے نتائج کے مطابق یو اے ای کو2023میں دنیا کا دوسرا محفوظ ترین ملک بھی قرار دیا گیا۔یہ شناخت دبئی کو ایک پرکشش اور عالمی معیار کے مطابق زندگی گذارنے کیلئے اور بھی آئیڈیل بناتی ہے،اور اس شہر کو اپنا گھر کہنے والی200قومیتوں کو ایک منفرد طرز زندگی فراہم کرتا ہے،جس کی بنیاد اعلیٰ حفاظتی معیارات پر مبنی ہے،جس کے باعث یہاں آنے والے انتہائی سکون کے ساتھ شہر کا چپہ چپہ گھوم سکتے ہیں۔

دبئی کو دنیا کی پسندیدترین منزل کے طور پربار بار تسلیم کرنا شہر کی متحرک اور بھرپور ثقافتی پس منظر کا ثبوت ہے،جس میں لگژری او ر سستے ہوٹلوں اور ریستوانوں کے ساتھ ساتھ بہت سے پرکشش اور ثقافتی مقامات شامل ہیں،جو اس ورثہ کو اور زیادہ معتبر بناتے ہیں اور لوگوں کو بار بار یہاں آنے کی ترغیب دیتے ہیں۔دبئی کی اسی انفرادیت کے باعث سیاحت نے مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دبئی میں داخلے کی آسانی،فضائی رابطہ، مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، عالمی سطح پر پسند کئے جانے والے پکوان اور زندگی کے منفرد معیار نے دبئی کو عالمی طور پر پسندیدہ مقام کی شناخت دی ہے۔دبئی ڈپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹور ازم کے شائر کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دبئی نے جنوری تا نومبر2023کے دوران 15.37ملین بین الاقوامی اوور نائٹ سیاحوں کا خیر مقدم کیا،اور یہ تعداد 2022کی اسی مدت کے مقابلے میں 20فیصد زائد ہے

۔یہ کامیابی دبئی کے اقتصادی ایجنڈےD33سے براہ راست ہم آہنگ ہے،جس کامقصد دبئی کو کاروبار اور تفریح کیلئے دنیا کے تین سرفہرست شہروں میں سے ایک میں لانا اورسیاحت،رہنے اور کام کرنے کیلئے بہترین شہر کے طور پر اس کے مقام کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

About admin

Check Also

Ethiopia

ایتھوپیا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے جو روایتی فیول گاڑیوں پر پابندی عائد کرے گا

ایتھوپیا، 06 نومبر 2024: ایتھوپیا کی حکومت نے عالمی سطح پر ماحولیات کی حفاظت اور …

Aramco

آرامکو نے پاکستان میں اپنا دوسرا فلنگ اسٹیشن اسلام آباد میں کھول دیا

اسلام آباد، 05 نومبر 2024: دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی سعودی آرامکو نے …

International

پاکستان اور ازبکستان کے اقتصادی تعلقات میں نیا باب

تاشقند, 4 نومبر 2024: تاشقند نے اس سال پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون …

China

چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی محقق ملکی زراعت میں تبدیلی کا خواہاں

لان ژو (شِنہوا)، یکم نومبر 2024: گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کے ژانگ یے پانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے