اسلام آباد : ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ کیلئے آئی ایم ایف تکنیکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا۔
تکنیکی وفد ایف بی آر کیساتھ تقریبا ایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پر مذاکرات کرے گا، ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ کیلئے آئی ایم ایف تکنیکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئیگاذرائع ایف بی آر کے مطابق تکنیکی وفد ایف بی آر کے ساتھ ٹیکس پالیسی پر مذاکرات کرے گا۔ ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور زیادہ ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریٹیلرز کیلئے سکیم متعارف کرانے کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر تیار کیا جائے گا۔ ٹیکس پالیسی کے ذریعے مزید10 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تکنیکی وفد کیساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں کی گئی ترامیم آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی، ٹیکس پالیسی اور انفورسمنٹ میں بہتری کیلئے تکنیکی وفد سے ایک ہفتہ تک مذاکرات جاری رہیں گے۔