جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Furniture Industry

فرنیچر کی صنعت کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے

پشاور: سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اعجازخان آفریدی نے کہا ہے کہ فرنیچر کی صنعت کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔ حکومت فرنیچر انڈسٹری کے فروغ اور اس صنعت سے وابستہ کاروباری حضرات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں فرنیچر سیکٹر کوفروغ دے کر سرمایہ کاری کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بین الاقوامی فرنیچر کرافٹ فیئر پاکستان 2024ء ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران آر ایف ایونٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نازش فیصل ٗ آرگنائزر اور پارٹنرز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی نے ایکسپو میں رکھے گئے فرنیچر کی بناوٹ اور ڈیزائن کی تعریف کی اور آر ایف ایونٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او سے کہا کہ وہ فرنیچر کی صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل کو سرحد چیمبر کے سامنے پیش کریں اور یقین دہانی کروائی ہے کہ سرحد چیمبر ان کے مسائل کو حکومتی سطح پر اٹھاکر حل کرنے کی بھرپورکوشش کرے گا۔ سرحد چیمبر کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ دیگر اہم سیکٹرز کی طرح فرنیچر انڈسٹری بھی ملک کی معاشی ترقی اور برآمدات کوبڑھانے میں کلیدی کردار کر رہا ہے۔

مطالبہ کیا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے کاروباری طبقہ کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ اس موقع پر ایکسپو کے آرگنائزر نے بتایا کہ ان کا ادارہ افغانستان ٗ کابل میں فرنیچر نمائش (پاک افغان ٹرانزٹ ایگزیبیشن) کروانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کیلئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تعاون کادرکار ہے۔ اس موقع پرنائب صدر اعجاز خان آفریدی نے یقین دلایا کہ سرحد چیمبر اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے نمائش کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے فرنیچر نمائشوں کاانعقاد مستقبل میں بھی خیبر پختونخوا اورملک کے دیگرحصوں میں کیا جائیگا۔ بعد ازاں سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی نے ایکسپو میں لگائے گئے فرنیچر کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور مختلف ڈیزائن کے فرنیچر ار ڈیزائن کو کافی سراہا ہے۔ منتظمین نے سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے