جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Telecom

ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں 74 فیصد اضافہ، حجم 794 ملین ڈالر رہا

کراچی: ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر2023) کے دوران سالانہ بنیاد پر 74 فیصد اضافہ ہوا، مالیاتی حجم 794 ملین ڈالر رہا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال 24-2023 کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد پر 794 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 74 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد پر 456 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا، جو پچھلے سال کی نسبت 74 فیصد زائد ہے۔ایف بی ایس کے مطابق نومبر 2023 میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد کا مالیاتی حجم 188 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو نومبر 2022 کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے۔

نومبر 2022 میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد کا مالیاتی حجم 110 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد پر 208 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو نومبر میں کم ہوکر 188 ملین ڈالر رہا۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے