جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
SITE Election
SITE Election

کامران عربی سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے بلامقابلہ صدرمنتخب

حنیف ایوب توکل سینئر نائب صدر،فرحان اشرفی نائب صدرمنتخب ہوگئے

کراچی ، 28 ستمبر 2023: سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے ممبرالیکشن کمیشن ذوالفقار احمد چوہدری نے 59ویں سالانہ اجلاس عام میں متفقہ طور پر محمد کامران عربی بلامقابلہ صدر، محمد حنیف ایوب توکل سینئر نائب صدر اور محمد فرحان اشرفی نائب صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا جس کی صدارت چیف کوآرڈینیٹر اور سابق صدر سائیٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ نے کی۔ان کے ساتھ چیئرمین بی ایم جی اور سرپرست اعلیٰ سائٹ ایسوسی ایشن محمد ایم زبیر موتی والا بھی موجود تھے۔ چیف کوآرڈینیٹرسائٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ نے سبکدوش عہدیداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا۔نومنتخب عہدیداران یکم اکتوبر 2023 سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر محمد کامران عربی نے اپنی افتتاحی تقریر میں ایسوسی ایشن کے ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک کے سب سے قدیم اور سب سے بڑے صنعتی ایریاکی نمائندگی کرنے کے لیے ان پر اعتماد کا اظہار کیا جس کی بنیاد قائد اعظم نے1947 میں رکھی تھی اور جس کا وفاقی و صوبائی محصولات اور روزگار فراہم کرنے میں سب سے بڑا حصہ ہے۔انہوں نے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کی خدمات کو بھی سراہا۔

کامران عربی نے سائٹ ایریا میں صنعتوں کو درپیش مسائل خاص طور پر خستہ حال انفرااسٹرکچر، بنیادی سہولیات گیس، پانی اور بجلی وغیرہ کی عدم دستیابی جیسے اہم مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی ترجیحات پیش کیں۔انہوں نے صنعتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور تمام ممبران سے درخواست کی کہ وہ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے تقریباً ایک سال سے جاری نامساعد معاشی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ صنعتوں کو چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

چیئرمین بی ایم جی اور سرپرست اعلیٰ سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا نے اپنے کلیدی خطاب میں صنعتوں کو درپیش مسائل اور کے سی سی آئی کے حالیہ انتخابات میں بی ایم جی کی شاندار کامیابی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کامران عربی دیگر عہدیداروں محمد حنیف ایوب توکل اور محمد فرحان اشرفی کا خیرمقدم کیا اور سبکدوش صدر ریاض الدین، سبکدوش سینئر نائب صدر عبدالقادر بلوانی اور نائب صدر محمد حسین موسانی کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے اپنے دور میں سائٹ ایریا میں صنعتوں کی خدمت کے لیے جوش وجذبے کے ساتھ کام کیا۔

سالانہ اجلاس عام میں سائٹ ایسوسی ایشن کے سینئر ممبران جاوید بلوانی، یونس بشیر، سکندر عمران، عبدالہادی، سلیم نگریا، ظفر احمد شیخ، محمد اقبال عربی، محمد فاروق عربی، محمد عمران، محمد عارف لاکھانی، نسیم انور و دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس عام میں شریک تمام اراکین نے سبکدوش عہدیداروں کی خدمات کا اعتراف کیا اور بلامقابلہ منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران محمد فرحان اشرفی، مرتضیٰ اعجاز سایا، محمد کامران عربی، حارث شکور، محمد حنیف ایوب توکل اور عبدالرشید کا خیرمقدم کیا۔

About Eisha

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے