آئی ٹی سی این ایشیاء 2023 میں ‘ ڈیجیٹل برتری: مواقع و چیلنجز ‘کے موضوع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد
کراچی : کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش آئی ٹی سی این ایشیاء 2023 میں ‘ڈیجیٹل برتری: مواقع اور چیلنجز’ کے موضوع پر خصوصی کانفرنس میں ماہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے زور دیا کہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی مسلسل تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، آج سیکھی جانے والی چیز اگلے چند سال میں پرانی ہوجانی ہے، اس لئے ہمیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں مسلسل اپڈیٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ کانفرنس انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) اور وائپر ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں آئی او بی ایم کے پریذیڈنٹ طالب کریم بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ آئی او بی ایم آئی ٹی سی این ایشیاء 2023 کا اکیڈمک پارٹنربھی تھا۔
اس تقریب کا آغاز آئی او بی ایم کے سی ٹی او اور ڈائریکٹر سی آئی ٹی ڈاکٹر عمران بتادا نے افتتاحی کلمات سے کیا۔ ڈاکٹر عمران بتادا نے اعلیٰ تعلیم کے مستقبل اور موجودہ دور کے طالب علموں میں کاروباری سوچ سے متعلق پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے طالب علموں میں کاروباری سوچ کو پروان چڑھانے میں اکیڈمیا کے کردار پر زور دیا اور کاروباری اداروں سے اپیل کی کہ ملکی سطح پر اسٹارٹ اپ کلچر کو قبول کیا جائے۔