جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپٹیلی کام نیوزصحت

پی ٹی سی ایل گروپ نے انسانی جانیں بچانے کیلئے خون کے عطیات کی مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد : پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یوفون 4G) نے ’ خون کے عطیہ دہندگان کے عالمی دن‘ (ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے) کے سلسلے میں اپنے ہیڈ کوارٹرز میں خون کے عطیات کی ایک بڑی مہم کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد پی ٹی سی ایل گروپ کے دیرینہ عزم کی روشنی میں معاشرتی بھلائی کو فروغ دینا تھا۔

آئی بی اے ایلومنائی ری یونین کے زیر اہتمام تقریب

دو روز پر محیط خون کے عطیات کی مذکورہ مہم پی ٹی سی ایل گروپ کے سی ایس آر پروگرام کا حصہ ہے جس میں ادارے کی اعلیٰ انتظامیہ، سینئر ایگزیکٹوز اور ملازمین سمیت پی ٹی سی ایل گروپ ٹاور کے دیگر مکینوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ خون کے عطیات دیے۔ گروپ نے اس اقدام کے لئے فاطمید فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

خون کے عطیہ دہندگان کے عالمی دن کا بنیادی مقصد خون کی اہمیت اور ضرورت مندوں کو زندگی کے تحفے کے طور پرخون کے عطیات دینے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ ملک میں خون کے عطیات کےحوالے سے شعور اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے اور انسانی زندگیاں بچانے کے لئے خون کے عطیات دینے کی ترغیب دیتا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی سی ایل گروپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عاطف رضا نے کہا کہ ’’انسانی زندگی کی اہمیت کے احساس کے تحت ہم لوگوں کی فلاح و بہبودکے لئے مختلف سماجی ذمہ داری کے اقدامات اٹھاتے رہے ہیں۔ حادثات اور مہلک بیماریوں کی وجہ سے ہر روز بے شمار انسانی زندگیاں خطرےکی زد میں آجاتی ہیں۔ میرا خیال ہے ہماری چھوٹی سی کاوش بھی کسی ایسے شخص کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوسکتی ہے جو اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہو۔ میں پُر امید ہوں کہ ہمارے اس اقدام سے معاشرے میں انسانی بھلائی کا رجحان مزید مستحکم ہوگا۔ میں اس مقصد میں تعاون کرنے پر فاطمیدفاؤنڈیشن کا شکر گزار ہوں۔‘‘

پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G اپنے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔اس کے علاوہ، پی ٹی سی ایل گروپ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقوں کی داد رسی کے علاوہ سماجی و معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں اپنی مہارت اور وسائل کو بروئے کار لاتا ہے۔

About Altaf Ahmed

Check Also

Heatstroke

پاکستان میں ہر سال 3.5 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں

کراچی، 07 نومبر 2024: ماہرین فالج نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً …

Breast Cancer

ایشیا میں بریسٹ کینسر کی شرح میں پاکستان سب سے آگےہے

کراچی، 29 اکتوبر 2024: کو ڈاؤ میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک اہم سمپوزیم میں پرنسپل …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

Security

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی سیشن کا انعقاد

کراچی،10اکتوبر 2024: سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے