جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Shan Masood

احمد شہزاد سمیت سب کے لئےدروازے کھلےہیں ، شان مسعود

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ احمد شہزاد سمیت سب کیلئے دروازے کھلے ہیں،بابر اعظم کے ساتھ ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے اور ہم بہت عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، میری اور بابر کی انڈر اسٹینڈنگ بہت اچھی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے اور ہم بہت عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، میری اور بابر کی انڈر اسٹینڈنگ بہت اچھی ہے۔شان مسعود نے کہا کہ بابر اعظم ہمارے بیٹنگ کے لیڈر ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ٹیم میں ہر شعبے کا ایک لیڈر ہو۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کامیاب کپتان رہ چکے ہیں اور ان کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے، سرفراز احمد کا ٹیم میں ساتھ ہونا بہت اچھی بات ہے، وہ ہمارے سیٹل وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔شان مسعود نے کہا کہ محمد رضوان کی ہمیں بیٹر کی حیثیت سے ضرورت پڑ سکتی ہے، کمبی نیشن کا فیصلہ وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق کریں گے، نسیم شاہ کا نہ ہونا ہمارے لیے بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا بڑی بات ہے اور کپتانی کرنا اس سے بڑی بات ہے، ملتان سلطانز کی کپتانی اینڈی فلاور کی موجودگی میں ملنا میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا اور ڈربی شائر کی کپتانی نے بھی مجھے بہت تجربہ دیا۔

About Eisha

Check Also

Arshad Nadeem

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 4 سال کیلئے اوپو پاکستان کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد

کراچی(این این آئی)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے آج باضابطہ طور پر پاکستان کے …

Arshad Nadeem

میزان بینک نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا

کراچی: پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو …

ILT

آئی ایل ٹی 20 کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

شارجہ: (16 فروری 2024) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن …

Young Tenis Player

جوان ٹینس پلئیر اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس پلئیر زینب علی نقوی اسلام آباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے