لاہور:حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے اہلیہ انمول محمود سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کا انکشاف کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کھلاڑی نے اپنے مداحوں کو اہلیہ کے حقیقی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ براہِ کرم نوٹ کیجیے کہ میری اہلیہ کے پاس سوائے اس انسٹا گرام اکاؤنٹ کے علاوہ کوئی ٹوئٹر یا دوسری سوشل میڈیا آئی ڈی نہیں ہے۔کھلاڑی کی جانب سے شیئر کیے گئے ۔
اسکرین شاٹ کے مطابق ان کی اہلیہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہے جبکہ انہوں نے صرف 10 پوسٹس شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ 25 نومبر کو امام الحق اور ڈاکٹر انمول محمود کے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز اس جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی تھیں۔