جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین

سمندر کے اوپر خوبصورت مسجد کی تعمیر ۔۔ کتنے افراد کی نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی؟

دبئی میں سمندر پر بننے والی اپنی نوعیت ی منفرد مسجد کا افتتاح اگلے سال کیا جائے گا، یہ مسجد دبئی واٹر کینال میں محکمہ اسلامی امور اور فلاح تعمیر کر رہا ہے۔

حکام نے آج مسجد کی کئی تصاویر شیئر کیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسجد کس قدر خوبصورت ہوگی، مسجد میں تین منزلیں ہوں گی جہاں 50 سے 75 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی جبکہ اس مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے زیر سمندر ہال ہوگا۔

دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام عقائد کے افراد کو مسجد آنے کی اجازت ہوگی تاہم مناسب لباس اور اسلامی روایات کے مطابق برتاؤ رکھنا ہوگا جبکہ مسجد میں داخلے کیلئے خواتین کو اپنے سر اور کندھے ڈھانپنا ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سمندر پر تعمیر شدہ مسجد متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کیلئے بہت کشش کا باعث ہوگی، سیاحوں کو نماز پڑھنے یا صرف مسجد دیکھنے کیلئے بھی جانے کی اجازت ہوگی۔

دبئی میں سمندر کے اوپر تعمیر ہونے والی دو منزلوں میں اسلامی لیکچر اور ورکشاپس کیلئے ہال ہوگا۔ یہ مسجد زمین سے بھی جڑی ہوگی، تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے، اسے سیاحوں کیلئے اگلے برس کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسلامی و فلاحی امور کے ادارے نے تھری ڈی پرنٹیڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کی پہلی مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ مسجد 2025 میں مکمل ہوگی۔ 600 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔اس کی تعمیر کا کام صرف تین افراد کررہے ہیں۔

About Altaf Ahmed

Check Also

Lahore

قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش اور سہولتوں میں اضافہ

لاہور، 19 اکتوبر 2024: قذافی اسٹیڈیم لاہور جو پاکستان کا سب سے بڑا اور تاریخی …

Global Math Challenge

ٹیچر اقبال شاہد نےگلوبل میتھ چیلنج میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کراچی، 10 اکتوبر 2024: کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹیچر اقبال شاہد نے سالوں کی …

فوسپا نے بیوہ کا شادی کا حق برقرار رکھا اور لاہور ہائی کورٹ نے اس کی توثیق کی

اسلام آباد، 9 اکتوبر 2024: خواتین کے حقوق کے لئے ایک اہم اقدام کے طور …

Airport

ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج

کراچی: 9 اکتوبر 2024، جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے