کراچی، 18 ستمبر، 2023 – پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے لیے ایک انتہائی خوشگوار پیش رفت کے سلسلے میں پی ایس ایکس کو گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز (جی آئی ایف اے) کی جانب سے بہترین اسلامک اسٹاک ایکسچینج ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جس میں پی ایس ایکس نے یہ نمایاں اعزاز جیتا ہے۔
جی آئی ایف اے بین الاقوامی سطح پر سراہا جانے والا پلیٹ فارم ہے جو اسلامی دنیا میں بینکنگ اور فنانس میں مہارت کو تسلیم کرتا ہے۔ 2011 سے یہ ایوارڈز دنیا بھر میں ان افراد، اداروں اور سرکاری محکموں کو پیش کیے جا رہے ہیں جنہوں نے اسلامی بینکاری اور مالیات کو فروغ دینے اور سماجی ذمہ داری کے عزم کے لیے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
اس موقع پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا، ”پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز کی جانب سے مسلسل تیسرے سال گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ ایک قابل فخر اعزاز ہے جو جی آئی ایف اے کی طرف سے اسلامی مالیاتی مصنوعات، پیشکشوں اور ریگولیٹری اضافہ کے حوالے سے ہمارے عزم کو تسلیم کرنے پر ملا ہے “
انہوں نے مزید کہا، ”پاکستان اسٹاک ایکسچینج شرعی اصولوں کے مطابق مصنوعات اور سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے ایک فعال اور مضبوط پلیٹ فارم ہے۔ پی ایس ایکس پر 251 شریعہ اصولوں کے مطابق کام کرنے والی کمپنیوں کی لسٹنگ کے ساتھ جو کل مارکیٹ کیپ کا 65 فیصد سے زیادہ حصہ ہیں پی ایس ایکس سرمایہ کاروں کو اپنے فنڈز کو اسلامی مالیاتی پیشکشوں میں منتقل کرنے اور مالیاتی اداروں کے لیے نئی مصنوعات بنانے اور لانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور سکوک، شریعہ سے مطابقت رکھنے والے میوچل فنڈز، مضاربہ، ای ٹی ایفس اور دیگر کارپوریٹس اور حکو مت پاکستان کو کیپٹل مارکیٹ سے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ؎
انہوں نے جی آئی ایف اے کا اعزاز کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس بورڈ اور انتظامی ٹیم کے تعاون اور قابل رہنمائی سے ہی ہم یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں
Check Also
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ
اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …
ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا
کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …
ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان
کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …
ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل
اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …