دبئی: پاکستان کی معروف فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ کمپنی”فاطمہ فرٹیلائزر“ اور ادائیگیوں کے حوالے س ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”ماسٹر کارڈ“ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پاکستان کے زرعی نظام کو جدید بنانا ہے۔ یہ باہمی اشتراک ہزاروں کھاد ڈیلرز اور کسان برادری کے پورے ملک میں پھیلے نیٹ ورک کے درمیان ادائیگی کے لین دین کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو یقینی بنائے گا۔
اس معاہدے کا بنیادی مقصد قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر اور ماسٹر کارڈزرعی شعبے کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا کرخوراک کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ یہ تعاون جدید زرعی ٹیکنالوجیز کو لاگو کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرے گا جو فی ایکڑ پیداوار کو بڑھا نے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی معاشی صورتحال کوبھی بہتر بنا نے کا باعث بنے گا۔
فاطمہ فرٹیلائزر میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز”رابیل سدوزئی“ نے اس حوالے سے کہاکہ،”فاطمہ فرٹیلائزر پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہمارا تعاون پاکستانی کسانوں کی سماجی اور معاشی خوشحالی اور قومی غذائی تحفظ میں ان کے کلیدی کردار کو اجاگرکرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لائے گا۔“
ماسٹر کارڈکے وائس پریذیڈنٹ اور کنٹری بزنس مینیجرپاکستان، ارسلان خان نے کہاکہ،”گزشتہ 20 سالوں کے دوران، ماسٹر کارڈ پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے لیے مالیاتی شمولیت اور ادائیگی کو ڈیجیٹائز کرنے میں ایک قابل اعتماد پارٹنر بن گیا ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے ساتھ یہ معاہدہ 2025 تک دنیا بھر میں 50 ملین مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (MSMEs) کو ڈیجیٹل معیشت میں لانے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔ہم مل کر چھوٹے کاشتکاروں کو ان اہم وسائل تک رسائی فراہم کریں گے جس سے انہیں پائیدار زرعی ترقی اور غذائی تحفظ کے حصول میں مدد ملے گی او روہ دیگر لوگوں کی زندگیوں کوبھی بہتر بنانے کا باعث بنیں گے۔“
یہ تعاون پاکستانی کسانوں کی مالی بہبوداور ملک کی زرعی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے حل متعارف کروا کر اور مالی شمولیت کو فروغ دے کر، فاطمہ فرٹیلائزر اور ماسٹر کارڈ پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی، کارکردگی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔