پیر , ستمبر 28 2026
تازہ ترین
Pak Dubai Sign Visa Agreement

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مخصوص پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا استثنیٰ کا معاہدہ

ابوظہبی : پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا استثنیٰ کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس اہم معاہدے کا اعلان پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر کیا۔

یہ معاہدہ ابوظہبی میں ہونے والے پاکستان-یو اے ای جوائنٹ منسٹریل کمیشن (JMC) کے بارہویں اجلاس کے دوران طے پایا، جس کی مشترکہ صدارت اسحاق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کی۔

اسحاق ڈار کے مطابق، "تین اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں شامل ہیں:

  1. ویزا استثنیٰ برائے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ،
  2. مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون،
  3. اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا۔
    یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مضبوط معاشی اور سفارتی تعلقات کی راہ ہموار کریں گے۔”

اجلاس میں تجارت، توانائی، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک نے ادارہ جاتی روابط اور بین الوزارتی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ یو اے ای پاکستانی ورکرز کا ایک پسندیدہ مقام ہے۔ 2024 کے دوران متحدہ عرب امارات میں 64,130 پاکستانی روزگار حاصل کر چکے ہیں، جو کل بیرونِ ملک جانے والوں کا تقریباً 9 فیصد بنتے ہیں۔ اس فہرست میں سعودی عرب اور عمان بھی نمایاں ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 2024 میں مجموعی طور پر 727,381 پاکستانیوں نے بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کیے. جو کہ پاکستان کی برآمدات کے ساتھ ساتھ، ترسیلات زر میں اضافے کی ایک بڑی بنیاد ہے

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

کراچی، 23 ستمبر 2026: داراز پاکستان اور گیٹز فارما نے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ …

ایف پی سی سی آئی نے ملکی برآمدات میں جی ایس پی پلس کے کردار کو سراہا

ایف پی سی سی آئی نے ملکی برآمدات میں جی ایس پی پلس کے کردار کو سراہا

کراچی، 10 ستمبر 2026: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی …

اسٹیٹ بینک نے تین سال میں مارکیٹ سے ۲۷ ارب ڈالر خریدے، ملک محمد بوستان

اسٹیٹ بینک نے تین سال میں مارکیٹ سے ۲۷ ارب ڈالر خریدے، ملک محمد بوستان

کراچی، ۹ ستمبر ۲۰۲۶: پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے …

پاکستان کو اگست میں 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

پاکستان کو اگست میں 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

کراچی، 9 ستمبر 2026: پاکستان کو اگست 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share